دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

مالك جائداد ہوجائیں گے ان کے مصارف ا ن کے مال سے ہوں گے جسے ان کا باپ ولایۃً صرف کرے گا اور زید کہ اب فقیرہوگیا وہ بھی بقدر کفایت اپنا کھانا پہننا اس سے کرسکے گا۔

قال تعالٰی" وَلَا تَاۡکُلُوۡہَاۤ اِسْرَافًا وَّبِدَارًا اَنۡ یَّکْبَرُوۡا ؕ وَمَنۡ کَانَ غَنِیًّا فَلْیَسْتَعْفِفْ "[1]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:جو ولی فقیر ہو وہ بھلائی کے طور کھائے اور جو غنی ہو تو وہ عفت اختیار کرے۔(ت)

رہااس کا کفن دفن وہ اس کے مالدار وارثوں پر ہوگا،

لان کفن المیت علی من کانت نفقتہ علیہ اعتبار الکسوۃ الممات وسکناہ بکسوۃ الحیات وسکناہ کما فی ردالمحتار وغیرہ واﷲ تعالٰی اعلم۔

کیونکہ میت کا کفن اس شخص کے ذمہ ہے جو اس کے نفقہ کا ذمہ دار تھا،مردوں کی سکونت ولباس کہ زندوں کے سکنہ ولباس پر قیاس کرتے ہوئے یہ حکم ہے،جیسا کہ ردالمحتاروغیرہ میں ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۰۶:                              یکم جمادی الآخرہ ۱۳۳۲ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کہ مسماۃ زینب اپنا مکان اپنی اولاد پر ایك عرصہ سے اپنی زندگی میں تقسیم کرنا چاہتی ہے،اور اس کے وارث حسب ذیل تھے:ایك لڑکی ہندہ اور زید،بکر،عمرو تین لڑکے،جن میں سے ہندہ نے انتقال کیا اور قبل انتقال اس نے کہا کہ میرا حصہ میرے بھائی عمرو کو ملنا چاہئے،اور مسماۃ زینب اصل مابلکہ مکان ابھی زندہ ہے اور وہ خود چاہتی ہے کہ ہندہ کاحصہ عمرو کو دیا جائے۔توایسی حالت میں کتنا زید کتنا بکر کتنا عمرو کوحصہ ملنا چاہئے؟ بینوا توجروا

الجواب:

تینوں کو برابر ملنا چاہئے،ہندہ کا کوئی حصہ نہ تھا نہ اس کی وصیت کا کچھ اثر،ہاں اگر زید وبکرراضی ہو تو جتنا حصہ چاہیں ہندہ کا قرار دے کر عمر وکو زیادہ دے دیں،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۰۷ تا ۱۱۲:    از رامپور گھیر نجوخاں مرسلہ حافظ قرۃ العین صاحب امام مسجد        ۲۴ جمادی الثانی ۱۳۳۲ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں ایك مسماۃ عمر تخمینا ۸۸ سال ساکنہ میرٹھ جو عرصہ سے


 

 



[1] القرآن الکریم ۴/ ۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن