دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

کما فی الاشباہ [1] والدروغیرھما۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

جیسا کہ اشباہ اور درمختار وغیرہمامیں ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ (ت)

مسئلہ ۱۰۵: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید کی پہلی زوجہ سے دو لڑکیاں اور ایك لڑکا بالغ موجود ہیں اور زوجہ اولٰی نے قضاء کی،ز ید نے نکاح ثانی کیا،اس سے کئی اولادیں پیدا ہوئیں،زید نے زوجہ ثانیہ کے نام ایك مکان پختہ کلاں مسکونہ لکھ دیا۔اولاد زوجہ ثانیہ کی دو لڑکیاں بالغ جن کی شادی ہوگئی اپنے گھروں پر موجود ہیں۔اوردولڑکے ایك سات برس کا اور دوسرا پانچ برس کا نابالغ ہیں زید ان دونوں نابالغوں کو اپنی کل جائداد بقیہ لکھتاہے۔زید کا کچھ مال یا نقد سوائے اس جائداد کے باقی نہ رہے گا،اس صورت میں زید کی خدمت اورنابالغوں کی پرورش کون کرے گا ا ورکس چیز سے ان کا خرچ کیا جائے گا اور تجہیز وتکفین کون کرے گا،کون حصہ پائے گا۔اور کون خدمت گزار بنے گا۔بینوا توجروا

الجواب:

اگر وہ اپنی جائداد بلاتقسیم ان دونوں کے نام ہبہ کردے گا جب تو ہبہ ہی صحیح نہ ہوگا۔تنویرالابصار میں ہے:

لووھب اثنان دارا لواحد صح وبعکسہ لا [2]۔

اگر دو افراد ایك شخص کو اپنا مکان ہبہ کریں توصحیح ہے اور اس کا عکس صحیح نہیں ہے۔(ت)

اوراگر تقسیم کرکے ہبہ کرے گا یا بعدہبہ تقسیم کردے گا تو بلاتقسیم ان کے نام بیع کرے گا تو ان صورتوں میں وہ لڑکے ضرور مالك ہوجائیں گے مگر زید دیگر ورثہ کومحروم کرنے کے سبب گنہ گار ہوگا۔حدیث میں ہے:

من فرمن میراث وارثہ قطع اﷲ میراثہ من الجنۃ [3]۔

جوا پنے وارث کی میراث سے بھاگے گا اﷲ تعالٰی جنت سے اس کی میراث قطع فرمائے گا۔

پھر اگر زید اس بلائے عظیم کو اوڑھ لے تو بچوں کے خورد ونوش سے سوال کے کوئی معنی نہیں۔وہ بچے


 

 



[1] الاشباہ والنظائر الفن الثانی کتاب القضاء والشہادات الخ ادارۃ القرآن کراچی ۱/ ۳۷۰

[2] درمختار کتاب الھبۃ مجتبائی دہلی ۲/ ۱۶۱

[3] سنن ابن ماجہ ابواب الوصایا باب الحیف فی الوصیۃ ادارہ احیاء سنۃ النبویہ سرگودھا ص ۱۹۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن