دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

اگر جائز کردے گا جائز ہوجائے گا۔رد کردے گا باطل ہوجائے گا اور اگر موانع رجوع نہ ہو جب بھی رجوع کا خود بخود اختیار نہیں ہوتا بلکہ یا تو موہو ب لہ کی مرضی سے ہبہ واپس کرلے یا نالش کرکے بحکم حاکم رجوع کرے۔اس کے بعد دوسرے کو ہبہ کرسکتاہے،بغیر اس کے وہی ملك غیر کا ہبہ ہے۔درمختارمیں ہے:

لایصح الرجوع الابتر اضیہما اوبحکم الحاکم [1]۔

دونوں فریقوں کی باہمی رضامندی یاحکم حاکم کے بغیر رجوع صحیح نہیں ہے۔(ت)

عالمگیریہ میں ہے:

لاتجوز ھبۃ مال الغیر بغیر اذنہ [2]واﷲ تعالٰی اعلم۔

غیرکے مال کا ہبہ اس کی اجازت کے بغیر جائز نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۱۰۳:                             از مقام کبیر کلاں ڈاکخانہ خاص علاقہ ڈبائی ضلع بلند شہر مرسلہ عطاء اﷲ ٹھیکدار               ۲۸ صفر ۱۳۳۲ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ والد نے اپنے فرزند کو اپنے گھر سے نکالا او رکچھ حقیت اپنے فرزند کے نہیں رکھی،فرزند بحکم اپنے والد کے گھر سے نکل کر اجنبی مکان میں سکونت پذیر ہوا۔بعد اس کے ان کے والد مقروض ہوئے اور اپنے اسی فرزند سے کہا کہ تم میرا قرضہ ادا کردو اور میں اس کے عوض میں ایك قطعہ زمین واسطے مکان کے تمھارے نام لکھتا ہوں،چنانچہ ولد نے اپنے والد کا قرضہ ادا کرکے اس زمین کی رجسٹری کرالی،اب اس کے والد نے مکان کے واپس لینے کی درخواست عدالت میں دی ہے کہ میں نے اپنے فرزند کو مکان عاریتا دیا تھا ملکیت کے طور پر نہیں دیا تھا،اگر والد نے اپنا مکان واپس کرالیں تو ولد کوبحکم شرع مجاز ہے کہ اپنے والد سے ثمن واپس لیں یا نہیں،یا اس قاعدہ میں ہوگا کہ والد فرزند کے مال کا مالك ہے۔

الجواب:

اگر وہ مکان اس شخص نے اپنے ولد کے نام بیع کیا جب تو ظاہر ہے کہ اسے فسخ بیع کا کوئی اختیار نہیں اور اگر واپس لے گا توثمن واپس دینا پڑے گا اور اگر ہبہ کیا اور قبضہ تامہ دلادیا جب


 

 



[1] درمختار کتاب الھبۃ باب الرجوع فی الھبۃ مجتبائی دہلی ۲/ ۱۶۴

[2] فتاوٰی ہندیہ کتاب الھبۃ الباب الاول نورانی کتب خانہ پشاور ۴/ ۳۷۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن