دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

مسئلہ ۹۸ تا ۱۰۲:    از ریاست جاورہ مکان ہیڈماسٹر مرسلہ صاحبزادہ محمد صالح خاں ولد محمد یونس خاں ۲۳ ربیع الاول ۱۳۳۱ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین:

(۱)محمد یوسف خاں صاحب کو وظیفہ رئیس جاورہ سے ماہ بماہ ملتا تھا اس تنخواہ کو تقسیم کرکے جملہ وارثوں کے نام ہبہ کردئے اور ایك ہبہ نامہ لکھ دیا اور تاحیات واہب مذکور تنخواہ پر قابض ومتصرف رہے اور جملہ موہوب لہم اور زوجگان کو اپنے شامل رکھا، تنخواہ کا قبضہ کسی وارث کو نہیں کرایا تو ایسے قسم کا ہبہ نامہ بموجب کتاب ردالمحتار صفحہ ورق ۴۹۳ و ۴۹۴ کے بموجب ہبہ جائز ہے یاناجائز ہے؟

(۲)اسی قدر واہب نے حویلیاں زوجگان کو ہبہ کیں اور ہبہ نامہ میں قبضہ کالفظ یا منعقد(عہ)جلسہ ہبہ کے وقت جملہ وارثوں موہوب لہم سے ایجاب قبول نہیں کرایا اور نہ آپ واہب اس وقت اس سے دستبردار ہوا اور شامل موہوب لہم رہا،ایسے قسم کا ہبہ وہبہ نامہ بموجوب درمختار بغیرقبضہ دئے ہوئے عندالشرع جائز ہے یانہیں؟

(۳)ہبہ نامہ دستاویز واہب نے خود ایك وصیت نامہ بھی مندرج کیا،جب تین جز فرضی اوریہ فرض شامل مندرجہ ہبہ نامہ ہوئے ایسے قسم کا ہبہ نامہ جائز ہے یاناجائز؟

(۴)تنخواہ جو بھی تھی یہ قسم فرائض سے نہیں ہے ملك غیرکا ہبہ کرادینا او ر اس پر فرائض تین چیزوں کو ملاکر ہبہ کردینا واہب کا سات دو قسموں میں پس ایسی قسم کا ہبہ وہبہ نامہ عندالشرع جائز ہے یاناجائز؟

(۵)کوئی شخص کسی شخص کو اپنی چیز ہبہ کردے اور اس موہوب لہ کو خبر بھی نہ ہو بغیر اس کی رضاوبغیر اس کی اجازت کے،اور نہ اس کوعوض دیا ہو،اس موہوب لہ کو چیز ہبہ کی ہوئی کو دوسروں کو ہبہ کردے ایسی قسم کا ہبہ جائز ہے اور دستاویز واہب جائز ہے یاناجائز؟

الجواب:

(۱)تنخواہ آئندہ کا ہبہ باطل ہے۔فتاوٰی خیریہ میں ہے:

وبہذا علم عدم صحۃ ھبۃ ماسیتحصل من حصول القریتین بالاولی لان الواھب نفسہ لم یقبضہ بعد فکیف یملکہ

اس سے معلوم ہوا کہ جو دو قریوں سے حاصل شدہ ہو اس کا بطریق اولٰی ہبہ صحیح نہ ہوگا کیونکہ ابھی واہب نے خود قبضہ نہیں کیا تو وہ دوسرے کو کیسے

 

عــــــہ: سوال کایہ فقرہ ناتمام ہے ہبہ نامہ میں ذکر قبضہ لازم نہیں ۱۲ فقیر احمد رضاخاں قادری غفرلہ۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن