دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

(۶)نصوص صریحہ مذہب وخود صاحب مذہب رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے خلاف اگر کوئی روایت شاذہ پائی جاتی نامقبول ہوتی نہ کہ روایت مطلقہ کہ مخالف بھی نہ ٹھہرتی بلکہ اسی مقید پر محمول ہوتی۔

لانہ متفق علیہ فی کلمات العلماء وانما الخلاف فی نصوص الشارع کما فی ردالمحتار وغیرہ من المعتمدات

کیونکہ یہ تمام علماء کے کلام میں متفق علیہ ہے صرف شارع کی نصوص میں خلاف ہے،جیسا کہ ردالمحتار وغیرہ معتمد کتب میں ہے۔(ت)

نہ کے بے استناد روایت محض ذہنی حکایت کہ وہ کیا قابل التفات وعنایت،

فالمشتری ان عددالثمن فی ید البائع اوذیلہ اوحجرہ لم یحتج البتۃ الی قولہ خذہ ونحوہ لان الحقیقی غنی عن شرائط الحکمی وان عددہ علی الارض بین یدی نفسہ فلایسلم انہ تخلیۃ مالم یقلہ اوینقلہ۔

جب مشتری نے رقم بائع کے ہاتھ یا جھولی یا دامن میں گنتی کرکے ڈالی تو اب اس کو یہ کہنے کی ضرورت ہر گزنہیں کہ "تو پکڑلے"کیونکہ حقیقی قبضہ کے بعد حکمی شرائط کی ضرورت نہیں ہے۔ہاں اگر مشتری اپنے سامنے زمین پر گن کر رکھ دے تو یہ تسلیم نہ ہوگا کہ یہ تخلیہ ہے جب تك پکڑ نہ لے،نہ کہہ دے یا وہاں سے مشتری اٹھا نہ لے۔(ت)

(۷)زید کاکہنا"یہ تیرا روپیہ ہے"صراحۃ اقرار ہے، فتاوٰی قاضیخان وفتاوٰی بزازیہ و فتاوی ہندیہ میں ہے:

لو قال لاٰخر"ایں چیز ترا"فہو ھبۃ یشترط فیھا القبض ولو قال"تراست"فاقرار [1]۔

اگردوسرے کو کہیا کہ یہ چیز تجھ کو تو ھبۃ ہوگا اور اس میں قبضہ شرط ہوگا اور اگر کہا کہ یہ چیز تیری ہے تواقرار ہوگا۔(ت)

تو اس سے انشائے اجازت قبض مراد لینا محض مجاز،ا ور مجاز بے ضرورت ممنوع ونامُجاز اور ضرورت معدوم،تو تخلیہ کی پہلی شرط تمکن قبض کا تو وجود معلوم نہ تھا،اس دوسری شرط یعنی امر بالقبض کا عدم معلوم،


 

 



[1] فتاوٰی ہندیۃ بحوالہ الوجیز الباب الاول نورانی کتب خانہ پشاور ۴ /۳۷۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن