دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

(۲)امام اجل ممدوح ودیگر اجلہ نے صراحۃ عدم امرمذکور کی حالت میں عدم صحت تخلیہ پر نص فرمایا،فتاوٰی قاضیخاں وفتاوٰی ظہیریہ وفتاوٰی ہندیہ وبحرالرائق وردالمحتار وغیرہا میں ہے:

والللفظ للخانیۃ ان دفع الیہ المفتاح و لم یقل خلیت بینك وبین الدار فاقبضہ لم یکن ذٰلك قبضا[1]۔

خانیہ کے الفاظ میں۔اگر اس نے چابی دے دی اور یہ نہ کہا کہ میں نے تیرے اور گھر کے درمیان تخلیہ کردیا ہے تو قبضہ کرلے تویہ قبضہ نہ ہوگا(ت)

محیط پھرعالمگیریہ میں ہے:

اذا لم یقل اقبضہ فانما القبض ان ینقلہ [2]۔

جب قبضہ کرلے نہ کہا تو پھر وہاں سے منتقل کرنا ہی قبضہ قراردپائے گا۔(ت)

تو کلام امام قاضیخاں کو عدم اشتراط پر حمل کرنا خود ان کی تصریح صریح کےخلاف ہوگا

(۳)امام اجل موصوف ودیگر اکابر یہاں تك تصریح فرماتے ہیں کہ مطلقا امر بالقبض بھی کافی نہیں بلکہ خاص وہ امر بالقبض درکار ہے جو اس شیئ کی طرف مضاف ہو،مثلا ہبہ یا بیع کرکے کہا لے لے یا قبضہ کرلے،تخلیہ نہ ہوا جب تك یوں نہ کہے کہ یہ چیز لے لے یا اس پر قبضہ کرلے،فتاوٰی قاضی خاں و بحرالرائق وفتاوٰی ذخیرہ وفتاوی عالمگیریہ میں ہے:

لو قال"خذ"لا یکون قبضا ولو"خذہ"فہو قبض اذا کان یصل الی اخذہ ویراہ [3]۔

اگر کہا"پکڑلے"تو قبضہ نہ ہوگا،اور یہ کہا کہ"اس کو پکڑلے"تو قبضہ ہوگا بشرطیکہ چیز کو ہاتھ پہنچ جائے اور اس کو نظر آئے۔(ت)

(۴)امام اجل مذکور کے فتاوٰی اور کتاب الاجناس وشرح الجمع لابن ملك وغمز العیون والبصائر وبحرالرائق وغیرہا میں تخلیہ کی شرائط شمار کیں اور ان میں قول مذکور کو ایك مستقل شرط گنا۔اورنہر الفائق ودرمختاروفتاوٰی ہندیہ وحاشیہ طحطاویہ وردالمحتار وغیرہا میں اسے مقرر رکھا۔امام ناطفی وابن فرشتہ وسید حموی کی عبارت یہ ہے:


 

 



[1] فتاوٰی قاضیخاں کتا ب البیع باب فی تنقیح المبیع نولکشور لکھنؤ ۲/۳۹۴

[2] فتاوٰی ہندیہ کتاب الھبۃ الباب الثانی نورانی کتب خانہ پشاور ۴ /۳۷۷

[3] فتاوٰی ہندیہ بحوالہ الذخیرۃ کتاب البیوع الباب الرابع الفصل الثانی نورانی کتب خانہ پشاور ۳ /۱۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن