دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

فی بیان الواقعۃ وتفریغ الوسع فی الاتیان بکل ماظنہ مؤید التمام الھبۃ۔

قرارد ینے کی کوشش میں پوری مساعی کا ہر ممکن صرف کرنا اس کی کلام میں ملاحظہ کیا جاسکتاہے۔(ت)

نہ فریقین کا اتفاق کہ واہب ایسا کہاکرتا تھا یا ہندہ قبضہ کرتی تو کہہ سکتے ہیں کہ نہ روکتا اس شرط تمکن کے وجود پر اتفاق ہے ایسا کہنا یا نہ روکنا واہب کے قول وحال ہیں اور جو تمکن کہ یہاں شرط ہے یعنی شے موہوب سے اس قدر قریب ہونا وہ موہوب لہ کا وصف ہے،تو نہ اس کا وجود اس کے وجود کو مستلزم،نہ اس کی تسلیم،بہرحال قدر مافی السوال پرثبوت تخلیہ کاحکم صحیح نہیں۔

فکان حقہ ان یردد اذا تردد وھہنا سہو فی بعض الصور وقع فی ش تبعا للبحر اوضحناہ وازحناہ فیما علقنا علیہ وباﷲ التوفیق ثم ہوایضالا یتعلق بما فی الباب قد نص انہ یشترط فی نحو ثوب کونہ بحیث لومد یدہ تصل الیہ ولا شك ان الدراہم فی ذٰلك مثل الثیاب۔

حق یہ تھا کہ تردد کی صورت میں تردد کا اظہار کیا جاتا،اوریہاں بعض صورتوں کے بیان میں شامی کو بحر کی پیروی میں سہو ہوا ہے ا س کوہم نے اس پر حاشیہ میں واضح کیا اور اس کا ازالہ بھی کیا ہے،اور توفیق اﷲ تعالٰی سے ہے،پھروہ بھی اس باب سے متعلق نہیں ہے،انھوں نے یہ نص کی ہے کہ کپڑے جیسے معاملہ میں یہ شرط ہے کہ کپڑا یوں ہو کہ اگر ہاتھ بڑھائے تو ہاتھ اس تك پہنچ جائے تو شك نہیں کہ دراہم اس معاملہ میں کپڑے کی مانند ہیں۔(ت)

ثالثًا: تحقق تخلیہ کے لئے صرف تمکن قبضہ فی الحال ہر گز کافی نہیں بلکہ ضروری ہے کہ مخلی مخلی لہ کو قبضہ کاحکم کرے،مثلًا "خذہ"یا"اقبضہ"کہے یا"خلیت لك عنہ"یا اس کے مثل جو اس معنی کو ادا کرے۔

کلام یہاں طویل الذیل ہے اورمحل اجمال میں چند جملے وافی،واﷲ الموفق

(۱)امام اجل فقیہ النفس قاضیخاں رحمہ اﷲ تعالٰی نے تخلیہ کی تعریف ہی میں امر بالقبض ماخوذ فرمایا،کما ھو منقول فی السؤال وجعل الحد اکثر یا لاحصریاتحویل لاتاویل(جیسا کہ سوال میں منقول ہے۔اور قاضی خاں کی تعریف کو اکثری قرار دینا ان کی کلام کو تبدیل کرنا ہے یہ اس کی تاویل نہیں ہے۔ت)


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن