دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

محمد افضل خاں معاف شد۔

سرکار کی طرف سے محمد افضل خاں کو معاف ہوئی۔(ت)

اس کا حاصل اگر ٹھہرتا تو معانی محصول نہ کہ تملیك رقبہ،کما ھو شان الاقطاع علی المعنی المشھور(جیسا کہ مشہور معنی میں جاگیر عطیہ کرنے کی شان ہے۔ت)نہر الفائق پھر درمختار میں ہے:

الاقطاعات من اراضی بیت المال اذ حاصلھا ان الرقبۃ لبیت المال والخراج لہ [1]۔

بیت المال کی اراضی عطیہ کرنے کا حاصل یہ ہے کہ ملکیت بیت المال کی ہوگی اور آمدن اس کی ہوگی۔(ت)

اور بالفرض یہ صورت یہاں ہوتی تو بعد انتقال نواب خلد آشیاں مرحوم ومغفور ختم ہوجاتی خود افضل خاں کا کوئی حق نہ رہتا نہ کہ ان کے ورثاء کا، ردالمحتارمیں ہے:

ھل تصیر لاولاد المقطع لہ عملا بقول السلطان ولا ولادہ فانہ بمعنی ان مات عن اولاد فلاولادہ من بعدہ فہو تعلیق معنی و الجواب انہا لا تکون لاولادہ لبطلان التعلیق المذکور بموت السلطان المعلق قال فی الاشباہ لومات المعلق بطل التقریر اھ مختصرًا [2]

کیا جس کو عطیہ کیا گیا ہے حاکم کی طرف،"اور اس کی اولاد کے لئے"کہہ دینے سے اس کی اولاد ہوجائے گی کیونکہ اس کا معنی یہ ہے کہ عطیہ لینے والے کی موت کے بعد اگر اس کی اولاد ہوتو اولاد کی ہوگی۔تو یہ معنی تعلیق ہے،الجواب یہ اولاد کے لئے نہ ہوگی کیونکہ معلق کرنے والے حاکم کی موت سے یہ تعلیق باطل ہوجائیگی،اشباہ میں فرمایا:اگر تصدیق کرنے والا فوت ہوجائے تو اس کا یہ معلق حکم باطل ہوجائے گا اھ مختصرًا (ت)

اور بالفرض اولاد کاحق رہتا بھی،جب بھی زوجہ محمد افضل خان کے لئے کوئی حق نہ ہوتاکہ سند میں نسلا بعد نسل ہے اور زوجہ نسل شوہر سے نہیں،اور اگر فرض کیجئے کہ ایسی سند والیان ملك کے عرف حال میں مطلقا تملیك رقبہ زمین سمجھی جاتی ہے اگرچہ "عطاشد"کے عوض"معاف شد"ہی لکھا گیا ہو جس کی بناء پر سند ثانی کو محمد افضل خاں کے لئے ہبہ وتملیك زمین قرار دیا جائے کہ زوجہ و اولاد سب ورثہ کا استحقاق قائم کرسکیں،تو اس صورت میں بھی تمام وارثان افضل خاں کا محض نامستحق ہونا واضح وروشن ہے کہ زمین پہلے حکیم محمد اعظم خاں کو ہبہ ہوچکی اور حین حیات تك ہونا کچھ منافی نہیں کہ جو چیز کسی کو


 

 



[1] درمختار کتاب الجہاد باب العشر مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۵۰

[2] ردالمحتار کتاب الجہاد باب العشر داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/ ۲۶۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن