30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ایں سہ بچگان از تمتع دنیاوی بہر نیافتہ اند وآں یکے متمتع شدہ۔ |
یہ تین نابالغ بچے دنیاوی سامان سے فائدہ حاصل کرنے کے اہل نہیں ہیں اور صرف وہ بالغ لڑکی اس کی اہل ہے۔(ت) |
الجواب:
|
ہرچہ بیکے ازیں اطفال رسد اگر قیمتش برانچی بجہیز دختر کلاں دادہ شد زیادت واضح ندارد نام اوشامل کردن ضرورنیست لحصول ماارشد الیہ قولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اکل بینك نحلت مثل ہذا [1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
ان نابالغ بچوں کوجو حصہ ملتاہے اگر وہ شادی شدہ لڑکی کے جہیز سے واضح طورزائد نہ ہو تو اس لڑکی کو شامل کرنا ضروری نہیں ہے کیونکہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی تعلیم کہ"کیا تم نے اپنے تمام بچوں کو اتنی مقدار ہبہ کیا ہے"پر عمل ہوگیا ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ۹۰: از پٹنہ محلہ لودی کٹرہ مرسلہ عبدالوحید صاحب ۱۳ذی الحجہ ۱۳۲۴ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ اگر شے موہوبہ کے ایك جز پر استحقاق ثابت ہو تو بہ نسبت شکل کے کیا حکم ہوگا اور یہ ہبہ با طل ہوگا یا کیا؟
الجواب:
استحقاق کے یہ معنی کہ ثابت ہوکہ شیئ موہوب تمام وکمال ملك واہب نہ تھی بلکہ اس کا ایك جز ملك مدعی نکلا مدعی نے دعوٰی کیا اورثبوت دیا اور وہ جز نکل گیا تو باقی میں بھی ہبہ باطل ہوجائے گا کہ ثابت ہو اکہ اول ہی سے ایك جز مشاع ہبہ ہوا تھا کہ ملك غیر کو ہبہ کردینے کا واہب کو کچھ اختیار نہ تھا،پھر یہ اسی حالت میں ہے کہ شے موہوب قابل قسمت ہے ورنہ بعد استحقاق باقی کا ہبہ تام رہے گا کہ ناقابل قسمت کے ہبہ کو شیوع منع نہیں کرتا،اور اگر شیئ موہوب تمام وکمال بملك واہب تھی ہبہ میں ابتداء شیوع نہ تھا بعد کوکسی عارض کے سبب اس کا ایك جز ہبہ سے نکل گیا،مثلا واہب نے بتراضی یا قضائے قاضی نصف موہوب میں رجوع کرلی،یا ہبہ اجنبی کے ہاتھ تھا اورشیئ موہوب ثلث مال واہب سے زائد تھی،ورثہ نے ا جازت نہ دی،ثلث سے جس قدر زیادت تھی ہبہ سے خارج ہوگئی یا موہوب لہ وارث تھا دیگر ورثہ سے بعض نے اجازت دی بعض نے نہ دی کہ نہ دینے
[1] مسند احمد بن حنبل حدیث نعمان بن بشیر المکتب الاسلامی بیروت ۴/۲۶۸،سنن النسائی کتاب النحل نورمحمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ۲/ ۱۳۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع