30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فقبض احدھما غیر ممکن فیما لہ الاتصال فیکون بمنزلۃ المشاع الذی یحتمل القسمۃ [1]۔ |
توایسی صورت میں موہوب پر قبضہ ناممکن ہے تو یہ مشاع چیز جو قابل تقسیم ہو،کی طرح ہے۔(ت) |
عالمگیری میں سراج وہاج سے ہے:
|
لان کل واحد منھما متصل بصاحبہ اتصال جزء بجزء فصار بمنزلۃ ھبۃ المشاع فیما یحتمل القسمۃ [2]۔ |
کیونکہ ہر ایك کا جز سے جز کا اتصال ہے تویہ قابل تقسیم مشاع چیز کے ہبہ کی طرح ہوگا۔(ت) |
حاشیہ العلامۃ الحامدیۃ میں ہے:
|
والعمارۃ من ھذا القبیل [3] وتمامہ فیہ وقد افاد و اجاد واوضح المرام وازاح الاوھام فان المسألۃ قد طغت فیھا اقلام وزلت فیھا اقدام والعبد الضعیف حرر فیھا الکلام علی ھامش التنقیح باحسن نظام وباﷲ العصمۃ وبہ الاعتصام۔ |
اور عمارت بھی اسی قبیل سے ہے اور مکمل بیان اس میں ہے، اوراس نے خوب افادہ کیا اور مقصد کو واضح اوراوہام کا ازالہ کر دیا،کیونکہ یہ مسئلہ ہے جس میں بہت سے قلم غلط راستے پر چل نکلے اورکئی قدم پھسل گئے اورعبد ضعیف نے تنقیح کے حاشیہ پر اس میں اچھے انداز پر کلام کیا ہے(ت) |
پس صورت مستفسرہ میں وہ دونوں دکانیں بدستور ملك مالکان پر ہیں دونوں کی زمینیں پوری اور چنائی کا دوسرا حصہ اور سارابالاخانہ عبدالوہاب خان کا ہے آبادی کی وصیت یا اس کے باپ کی تقسیم کچھ قابل لحاظ نہیں سب مہمل وباطل ہے،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۸۹: ۱۲ ربیع الاول شریف ۱۳۲۲ھ
|
نثار احمد مکان مسکن رابہ بچگان خورد سال ہبہ می کند الایك دختر کلاں کہ نکاحش کردہ آمد نام اوہم شامل کردن لازم ست یانہ |
نثار احمد اپنی سکونت والا مکان نابالغ بچوں کو ہبہ کرنا چاہتاہے اس کی ایك لڑکی شادی شدہ بالغ ہے اس کو بھی شامل کرنا ضروری ہے یانہیں؟ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع