دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

والکیل وفعل صح استحسانا،ویجعل کانہ وھبہ بعد الجزاز والحصاد ونحوھما و ان لم یأذن لہ بالقبض و فعل ضمن کذا فی الکافی [1]۔

اکھاڑنے اور کھلیان سے قفیر کے کیل کرنے کاحکم دے دیا اور موہوب لہ نے عمل کرلیا تو استحسانا ہبہ صحیح ہے اور یوں سمجھا جائے گا گویا کہ اس نے کاٹنے اور توڑنے وغیرہ کے بعد ہبہ کیا، اور اگر واہب مذکورہ نے کارروائی کی اجازت نہ دی ہواور موہوب لہ خود مذکورہ کارروائی کرے گا تو وہ ضامن ہوگا،کافی میں یوں ہے۔(ت)

مغنی المستفتی میں ہے:

افتی جد جدی المرحوم عمادالدین عن سوال رفع الیہ وصورتہ فیما اذا کان لزید عمارۃ قائمۃ فی ارض الغیر فملك زید العمارۃ المزبورۃ لزوجتہ و لم یأذن لھا بنقض العمارۃ فھل یکون التملیك غیر صحیح ام لا الجواب نعم یکون التملیك غیر صحیح کتبہ الفقیر عماد الدین عفی عنہ [2]۔

میرے پر دادا عماد الدین مرحوم نے فتوٰی دیا جب ان کو یہ سوال پیش کیا گیا کہ صورت یہ تھی کہ زید کی غیر کی زمین پر عمارت تھی جو اس نے اپنی زوجہ کی ملك کردی اور بیوی کو عمارت کا ملبہ اکھاڑنے کی اجازت نہ دی تو کیا تملیك صحیح ہوگی،یانہیں؟ الجواب ہاں یہ تملیك صحیح نہ ہوگی،کتبہ فقیر عماد الدین عفی عنہ۔(ت)

وجیز امام کردری میں ہے:

وھب ارضا فیھا زرع او نخیل او نخلا علیہ تمرا و وھب الزرع بدون الارض اوالنخل بلا ارض او نخلا بدون التمر لایجوز لان الموھوب متصل بغیر اتصال خلقۃ مع امکان القطع

کسی نے ایسی زمین کا ہبہ کیا جس پر فصل یا کجھور کا درخت تھا یا کجھور کے درخت جن پر پھل تھا کا ہبہ کیا،یااس کا عکس یعنی فصل یا کجھور کا درخت بغیر زمین یا پھل بغیر درخت کا ہبہ کیا تو ناجائز ہوگا کیونکہ موہوب چیز غیر چیز کے ساتھ پیدائشی طور پر متصل ہے حالانکہ جدا کرنے کا امکان موجود ہے۔

 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الھبۃ الباب الثانی نورانی کتب خانہ پشاور ۴/ ۳۸۰

[2] العقود الدریۃ بحوالہ مغنی المستفتی کتاب الھبۃ ارگ بازار قندھار افغانستان ۲/ ۹۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن