دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

پھر اس نے انتقال کیا،شوہر اور ماں باپ اور دو۲بیٹیاں وارث چھوڑے،باپ نے اس جائداد کو یوں تقسیم کیا کہ بڑی دکان نصف نصف دونوں نواسیوں کو دی اور چھوٹی دکان میں سے آدھی نواسی کے بیٹے کو اور آدھی اپنے دور کے رشتہ کو،اور بالاخانہ کی نسبت یہ لکھا کہ جیتے جی میں مالك اور میرے بعد میرا دادا مالک،اس کے بعد اس کی لڑکیاں مالک،سوال یہ ہے کہ تقسیم مذکورہ بالا اور یہ تحریر ٹھیك ہوئی یانہیں اور عبدالوہاب خاں نے اپنا روپیہ جو دکانوں اور بالاخانے کی تعمیر میں صرف کیا تو ان میں عبد الوہاب کا کوئی حق ہے یانہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

صورت مسئولہ میں عبدالوہاب خان نے جو عملہ اپنے روپے سے اپنے لئے بنایا خاص ملك عبدالوہاب خان ہوا،بالاخانہ کہ تمام و کمال زر عبدالوہاب خاں سے بنا کل عبدالوہاب خاں کا ہے اور دونوں دکانوں میں کڑیاں بھی انھیں کی ہیں اور چنائی کہ مشترکہ اینٹوں سے ہوئی ظہورن اور عبدالوہاب خان کی حصہ رسد مشترکہ ہے،اگرکمی بیشی معلوم ہوسکے مثلا دو تہائی اینٹیں ظہورن کی ہیں اور ایك تہائی عبدالوہاب خان کی،یا بالعکس،جب تو اسی حساب سے،ورنہ نصفا نصف مشترك رہے گی۔

کما ھو الطریق حیث لا علم بالتفاضل کما نصوا علیہ فی غیر ما مسئلۃ من الشرکۃ وغیرھا۔

جیسا کہ یہ طریقہ ہے جہاں زائد کا علم نہ ہو فقہاء کرام نے شرکت وغیرہ کے کئی مسائل میں یہ تصریح فرمائی ہے۔(ت)

درمختارمیں ہے:

لوعمر لنفسہ بلا اذنھا فالعمارۃ لہ و یکون غاصبا للعرصۃ [1]۔

اگر عورت کی زمین پر اس نے عمارت بغیر اجازت بنائی تو عمارت بنانے والے کی ہے اور خالی زمین کا غاصب قرار پائے گا۔(ت)

طحطاوی میں ہے:

فلو باذنھا تکون عاریۃ [2]۔

تو اگر اجازت سے تعمیر کی تو زمین عاریۃ ہوگی۔(ت)

ردالمحتارمیں ہے:


 

 



[1] درمختار مسائل شتی مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۳۴۸

[2] حاشیۃ الطحطاوی علی الدر مسائل شتی دارالمعرفۃ بیروت ۴/ ۳۵۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن