30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اورخلاصہ عبارت ہبہ نامہ یہ ہے:"اراضی نمبران مندرجہ ذیل مع درختان بنام حافظ عبداﷲ خاں بالعوض خواندن قرآن شریف عزیزخاں دادا وہیبت خاں والد کے ہبہ کی،اور بخشی ہم نے موہوب کو تاحیات ہماری قرآن شریف واسطے مورثان موصوفان کے پڑھنا ہوگا،لہذا یہ ہبہ نامہ لکھ دیا کہ سند ہو۔"ظاہر ہے کہ واہبات وموہوب لہ نے اسے ہبہ ہی کہاا ور یہی سمجھا اور ہبہ ہی کا ارادہ کیا بعوض قرآن خوانی کہہ دینے سے وہ عقد ہبہ سے نکل کر بیع نہیں ہوسکتا کہ باطل ٹھہرے اور موہوب لہ پر اس کا واپس دینا لازم ہو اور نہ اس کی امامت میں مضائقہ،قرآن خوانی کوئی مال نہیں،ہبہ بالعوض اس وقت بیع ہوتاہے کہ بعوض کسی مال کے ہو ولہذا قرۃ العیون میں زیر قول شارح اما لوقال وھبت بکذا فھو بیع(لیکن اگر یوں کہا تجھے اتنے کے عوض ہبہ کیا تو بیع ہوگئی۔ت)لکھا:
|
لان الباء للمقابلۃ والمال المقابل بالمال بیع [1]۔ |
کیونکہ یہاں باء مقابلہ کے لئے ہے مال بمقابلہ مال بیع ہے۔(ت) |
تبیین الحقائق وبحرالرائق واشباہ والنظائر وغایۃ البیان وغیرہاشروح ہدایا وغیرہا میں تصریح فرمائی کہ ہبہ بالعوض کا بیع ہونابوجہ عبرت معانی ہے،اورپرظاہر کہ معنی بیع اس وقت متحقق ہوں گے کہ مقابلہ مال بمال ہوتو بے تحقیق معنی خواہ اسے ابطال تصرف عاقد واہمال کلام عاقل کے لئے بیع کی طرف پھیرلے جانا اور لفظ کہ عاقد نے بولے اپنے صحیح سلم سے بلاوجہ توڑکر معنی ناممکن کی طرف ڈھالنا محض مہمل بے معنی ہے،حالانکہ قاعدہ شرع اعمال الکلام اولی من اہمالہ [2](کسی کلام کو بالمعنی بنانا اس کو مہمل بنانے سے بہترہے۔ت)نہ کہ عکس:
|
وقد حققنا فیما علقنا علی ہامش قرۃ العیون وغمز العیون من ھذا المقام ان مثل الھبۃ ھبۃ صحیحۃ لا بیع باطل بما یتعین المراجعۃ الیہ فارجع |
ہم نے اس کی تحقیق قرۃ العیون اور غمزالعیون پر اس مقام کے حاشیہ پر کی ہے کہ ہبہ کی مثل،صحیح ہبہ ہوتاہے وہ باطل بیع نہیں،ہماری تحقیق قابل مراجعت ہے اس کی طرف |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع