دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

وہ مکان کہ غفور النساء بیگم کے نام اس کی نابالغی میں خریدا از انجا کہ مسلم بھی تھا اور نابالغ کے ہبہ میں باپ کا قبضہ نابالغ کا قبضہ قرار پاتاہے اس کا ہبہ صحیح وتمام ہوگیا،پس صرف وہ ایك مکان بحق غفورالنساء مسلم رہے گا اور باقی تمام جائداد مکتوبہ موہوبہ وغیر موہوبہ سب یکساں حالت میں ترکہ مولوی صاحب مرحوم قرار پائے گی اس میں سے اولًا دین مہر ادا کیا جائے گا یوں کہ مہر سے ایك چہارم خود بحق مولوی صاحب ساقط ہوکر باقی تین ربع مہر کے نوحصوں پر تقسیم ہوں گے چار چار حصے ہر دختر اور ایك حصہ زوجہ کی بہن کوملے گا اس سے فارغ ہو کر جو جائدادبچے مولوی صاحب مرحوم کی دونوں بیٹیوں اور ہمشیرہ مولوی صاحب پر بحصہ مساوی تقسیم ہوجائے گی،واﷲ سبحنہ وتعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۸۵:                               ۲۸ شعبان المعظم ۱۳۲۰ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے ایك مکان بنام ہندہ اپنی دختر کے ہبہ کرکے قبضہ دلادیا تھا کہ اب تك قابضہ ہے اب زید نے بدست عمرو وہی مکان بیع کردیا،کیا یہ بیع صحیح ونافذ وجائز ہے،بینواتوجروا

الجواب:

یہ بیع صحیح ونافذ نہیں بعد تکمیل ہبہ زید کواپنی بیٹی سے رجوع کا اصلا اختیار نہیں۔

فان القرابۃ من موانع الرجوع علی مانص علیہ فی جمیع الکتب [1]۔

کیونکہ قرابت رجوع کے موانع میں سے ہے تمام کتب میں اس پر نص موجود ہے۔(ت)

ہندہ کو اختیار ہے کہ اس بیع کو رد کردے تو محض باطل ہوجائے گی اور چاہے تو قبول کرے اس وقت یہ بیع نافذ ہوجائے گی، اورقیمت جو کچھ ٹھہری ہے خودہندہ پائے گی زید کو اس سے کچھ تعلق نہ ہوگا کہ ہبہ دلانے سے کامل ہوگیا اب مکان کا مالك زید نہیں ہندہ ہے،ہاں اگر زید محتاج حاجتمند ہو اپنی ضرورت کے لئے اس مال کو بیچنا چاہے تو اس کا اختیارباپ کو اولاد کے خود اپنے ذاتی مال میں بھی ہے مگر بیان سائل سے معلوم ہوا کہ یہاں یہ صورت نہیں،زید کو کوئی ضرورت نہیں صرف دختر سے لے کر پسر کو دینا چاہتاہے اس کا ہرگز اختیارنہیں،واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۸۶:                               ازٹھریاموہن پور مرسلہ حافظ عبدالرب خان                               یکم جمادی الاولٰی ۱۳۲۱ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ہذامیں کہ ایك شخص حافظ قرآن بالعوض پڑھنے قران کے


 

 



[1] درمختار کتاب الہبۃ باب الرجوع فی الہبۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۱۶۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن