دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

تحریر کاغذات سوادوبسو ے کسری زائد مولوی صاحب نے اورخریدی جو کسی کے نہ لکھے،زوجہ مولوی صاحب کے دو بیٹیاں اور ایك بہن وقت وفات زندہ موجود ہیں۔

تفصیل تحریر جائداد مولوی صاحب موصوف

مسماۃ بی بی جان دختر کلاں                        ۵بسوہ ۱۰بسوانسی ۳کچوانسی ۴ تنوانسی کسی زائد زمینداری موضع نودیا، ایك مکان پختہ مشرق روپیہ واقع محلہ خواجہ قطب ونصف قطعہ اراضی اڈاواقع بریلی کٹرہ ہان رائے۔

مسماۃ غفورالنساء دختر خورد                       ۵بسوہ ۱۰ بسوانسی ۳کچوانسی ۴ تنوانسی کسی زائد زمینداری موضع نو دیا،ایك مکان پختہ واقع نالاونصف قطعہ اراضی اڈا واقع بریلی کٹرہ مان رائے۔

یہ حقیقت مولوی صاحب نے پہلے ہی بنام غفورالنساء خرید کی تھی وہ حصے میں مجرا کی،غفورالنساء اس وقت ناکتخدانابالغہ تھی۔

قمرالدین نواسہ یك بسوہ موضع راجوپور ومکان مسکون واقع کٹرہ مان رائے،

مسماۃ چھمن نواسی یك دکان واقع بازار کٹرہ مان رائے۔

الجواب:

یہ جس قدر ہبہ مولوی صاحب مرحوم نے اپنی صاحبزادیوں اور ایك صاحبزادی کو کئے ہیں سوا اس مکان کے جو غفورالنساء کے نام اس کی نابالغی میں خریداسب شرعا باطل وبے اثر ہیں جو جائدادیں مشاع ومشترك بلاتقسیم ہبہ کیں اورانہیں میں وہ نصف قطعہ اراضی اڈا داخل ہے جو نصف مشاعا بنام غفورالنساء خریدا تھا،یہ سب تو بوجہ مشاع ہونے کے باطل ہیں اور جو جدا گانہ ومسلم تھیں جیسے مکانات دکان کہ بی بی جان وغفورن وچھمن کو ایك ایك پورا دیا گیا ان کاہبہ یوں باطل ہوا کہ موہوب لہم نے حیات مولوی صاحب مرحوم میں قبضہ نہ پایا،بعد کا قبضہ شرعًا بکار آمد نہیں،درمختارمیں موانع الرجوع میں ہے:

المیم موت احد المتعاقدین بعد التسلیم فلوقبلہ بطل الھبۃ [1]۔

میم سے مراد قبضہ دینے کے بعد فریقین میں سے کسی کی موت ہے اور قبضہ سے قبل موت ہوجائے تو ہبہ باطل ہوگا۔ (ت)

 


 

 



[1] درمختار کتاب الہبۃ باب الرجوع فی الہبۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۱۶۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن