دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

اوراگر اپنا حصہ جدا کرکے حصص شرکاء بھی جدا جدا کردے یا وہ شیئ صالح قسمت نہ تھی تو تقسیم میں خلل نہیں ہے اب اگر عزیزوں کا ہنوز قبضہ نہ ہوا تو اس تقسیم سے اسے رجوع کااختیار ہےکہ ہبہ بے قبضہ تمام نہیں ہوتا اور اگر قبضہ ہوگیا اور وہ عزیز اس کے محارم ہیں جیسے بھائی،بہن،چچا،ماموں،خالہ،پھوپھی،بھتیجے،بھانجے تو واپس لینا ممکن اور غیر محارم ہیں اورموانع سبعہ رجوع سے اور کوئی مانع بھی متحقق نہیں تو ان کی رضا یا قاضی کی قضا سے رجوع کرسکتاہے مگر گناہ گار ہوگا کہ دے کرپھرنا مکروہ تحریمی ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۸۳:                              از رچھا ضلع بریلی تھانہ بہیڑی                      ۱۵ذیقعدہ ۱۳۱۸ء

کیا حکم ہے اس صورت میں کہ باپ نے اپنے بیٹوں کو جدا کردیا اور جو کچھ جائدا دتھی وہ سب کچھ تقسیم کردی اب بعد مدت کے باپ یہ چاہتاہے کہ جو کچھ مال لڑکوں کو دیا ہے وہ سب واپس لے لے اور لڑکوں کو تہی دست چھوڑ دے،اب فرمائیے کہ عندالشرع یہ امر جائز ہے یانہیں؟ اور ابھی کسی لڑکے کا نکاح نہیں ہوا تو یہ حق ذمہ باپ کے ہے یانہیں؟

الجواب:

اگر جائدادجداجدا کرکے ہر لڑکے کوقبضہ دلادیا تو وہ اس کے مالك مستقل ہوگئے ان سے واپس لینے کا باپ کو اختیارنہیں،نہ ان کانکاح کرنا اس پر لازم اول لڑکوں کے نکاح میں شرعی مصارف کچھ نہیں اور جوہوں تو جبکہ وہ مال رکھتے ہیں انہیں کے مال سے کئے جائیں،اور اگر تقسیم جدا جدا کرکے قبضہ نہ دلاگیا اور وہ مال قابل قسمت تھا توبدستور باپ کے ملك باقی ہے اسے لے لینے کا اختیار ہے،واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۸۴:                              ۲۷ جمادی الآخرہ ۱۳۱۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مولوی محمد حسن صاحب نے اپنی زندگی میں بحیات اپنی بی بی منکوحہ مسماۃ منیر النساء کل جائداد ۱۸۸۷ء؁ میں دو۲ بیٹیوں اور ایك نواسہ اور ایك نواسی کو دی اور کاغذ لکھ دئیے صرف رجسٹری کرانی رہی،زوجہ مولوی صاحب موصوف نے وقت قضا اپنا مہر معاف نہ کیا بعد لکھنے اور دینے جائدادکے بحیات زوجہ مذکورہ اور جائداد خریدی جو کسی کو نہ لکھی، ۱۸۹۱ء؁ میں مولوی صاحب نے قضاء کی،دو۲ دختر جن کو جائداد تحریر کی اور وہی نواسہ،نواسی،اور حقیقی بہن چھوڑی،ترکہ بموجب فرائض ہر سہ وارثان یعنی دو۲ دختر اور ایك بہن کو کس طرح تقسیم ہوگا بموجب تحریر کاغذات ہوگا قبضہ مولوی صاحب مرحوم نے اپنی حیات میں کسی کو نہ دیا بعد کو وہ لوگ بموجب تحریر قابض رہے،بعد


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن