دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

بکر اگرچہ نابالغ تھا مگر زر مشترك کا ہبہ بے تقسیم نہیں ہوسکتا اور یہاں بے جدائی وتقسیم یکجائی طورپر مدیونوں کو دے دئے گئے کہ وہ روپے ان کی ملك میں داخل ہوگئے اور ہبہ باطل ہوکر بکر ومستحقان بکر کا کچھ حق نہ رہا،اور چار ہزار والے عقد میں ایك قول پر دوسرا نقص اور ہے کہ یہ حصہ زید کا زید کے دو بیٹوں کے نام بلا تقسیم لکھا گیا تو مشاع درمشاع ہوا،بہرحال ان روپوں میں بہو کا کچھ حق نہیں،فتاوٰی انقرویہ میں ہے:

فی المنتقٰی وہب نصف بیتہ لابنہ الصغیر لم یجز ما لم یقسمہ ویبین ماوہب لہ من فتاوٰی التمرتاشی فی اٰخر کتاب الھبۃ [1]۔

منتقٰی میں فتاوٰی تمر تاشی کی کتاب الھبۃ کے آخر سے ہے اگر اپنے نابالغ بیٹے کو اپنا نصف مکان ہبہ کیا تو جب تك تقسیم کرکے جدا نہ کردے جائز نہ ہوگا۔(ت)

اسی میں ہے:

لو تصدق بدارہ علی ولدین لہ صغیرین اوکبیرین او احدہما صغیر والاٰخر کبیر لم یجزوکذا لو تصدق علیہما بکیس فیہ الف درہم وقبضاہ لم یجز،خزانۃ الاکمل فی الھبۃ عن المجرد [2]۔

اگر کسی نے دو نابالغ یا ایك یا دو بالغ یا ایك بالغ اور ایك نابالغ بیٹوں کو اپنا مکان مشترکہ طور پر ہبہ کیا تو جائز نہ ہوگا اور یونہی ان کو ایك تھیلی ہبہ کی جس میں ہزار درہم تھے اور دونوں کو قبضہ بھی دے دیا ہو تو جائز نہ ہوگا،یہ خزانۃ الاکمل کے ہبہ میں مجرد سے منقول ہے۔(ت)

بلکہ جس قدر روپیہ زید نے ان ایام میں رہن میں بنام اجارہ پایا ہے زید پر فرض ہے کہ اسے اصل میں مجرا دے اگر کل آگیا تو اب ایك پیسہ لینا حرام ہے اور اگر کچھ باقی ہے تو اسی قدر زید کا حق رہا،اور اگر زید پر فرض ہے کہ اتنا مدیون کو واپس دے،اسی طرح دوسری جائداد جو رہن دخلی لی اس سے بھی اب تك جو وصول ہوا زید کے لئے خیر اسی میں ہے کہ اسے سب کو زراصل میں محسوب جانے،رہا باغ وہ اپنے نابالغ پوتے کے لئے خریدا


 

 



[1] فتاوٰی انقرویہ کتاب الھبۃ دارالاشاعۃ العربیۃ قندہارافغانستان ۲/ ۲۸۴

[2] فتاوٰی انقرویہ کتاب الھبۃ دارالاشاعۃ العربیۃ قندہار افغانستان ۲/ ۲۸۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن