دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

مبتدءۃ کما افادہ الدر[1] عن المجتبٰی فلیس عین ما انفق ﷲ ولا بدلہ حقیقۃ فیفعل بہ مایشاء۔

ہلاك کیا ہے جیسا کہ اس کا افادہ مجتبٰی سے درمختار میں منقول کیا ہے،توعین وہ چیز نہیں جو اس نے اﷲ تعالٰی کی رضا کے لئے دی ہے حالانکہ اس کی کوئی حقیقت ضروری ہے لہذا جو چاہے کرے۔(ت)

اورجہاں بیعت وارادت بروجہ صحیح ومعتبر واقع ہو وہاں ایسی صورت میں مرید کے لئے سعادت اسی میں ہے کہ وہ زیور شیخ کو واپس کرے اور اپنی تقصیرات شدیدہ وجرائم عدیدہ کا عفو چاہے اس کا یہ خیال کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ایسا نہ فرمایا پیر نے دل سے بناکر معاذاﷲ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر افتراء کردیا محض بدگمانی ہے جو ہر مسلمان پر حرام نہ کہ پیر ومرشد پر خصوصا اگر لفظ اسی قدر ہیں جو سوال میں مذکور تو اس کے انکار کا تو کوئی احتمال ہی نہیں،بیشك رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے پیروں کو مطابق شرع مطہر اپنے مریدوں کی تربیت کے لئے حکم دیا اور صحیح حدیث میں ارشاد فرمایا:

کلکم راع وکلکم مسئول عن رعیتہ [2]۔

تم میں سے ہر ایك نگران ہے اور ہر ایك سے اس کے ماتحتوں کے بارے میں سوال ہوگا(ت)

اور بیشك شرع مطہر کا حکم ہے کہ ایسی چیز راہ خدا میں صرف کرو جو دل میں چبھے جسے عزیز رکھتے ہو۔

قال اﷲ عزوجل"لَنۡ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتّٰی تُنۡفِقُوۡا مِمَّا تُحِبُّوۡنَ ۬ؕ"[3]۔

اﷲ عزوجل نے فرمایا:جب تك محبوب چیز خرچ نہ کرو گے بھلائی کو ہر گز نہ پاؤ گے۔(ت)

جہاں ارادت صحیحہ معتبرہ ہو وہاں شك نہیں کہ مرید کا اتنا ہی کہنا کہ میرا اعتقاد آپ سے فسخ ہوگیا اس کے فسخ بیعت اور عاق ہوجانے کے لئے بس ہے نہ کہ اور کلمات شدیدہ مزید برآں اور اس صورت میں وہ ضرور تنبیہ شرعی کا مورد ہوگا کہ وہ سخت محسن کش وبے ادب ہوا عام مسلمانوں میں کسی متنفس کی ایذا بلاوجہ شرعی حرام ہے نہ کہ پیر کی ایذا۔ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من اذی مسلما فقد اذانی

جس نے کسی مسلمان کو ایذا دی اس نے مجھے

 


 

 



[1] درمختار کتاب الھبۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۱۶۵

[2] صحیح البخاری باب الجمعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۲۲

[3] القرآن الکریم ۹۲/۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن