دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

مسئلہ ۷۹:                               از جالندھرمحلہ راستہ مرسلہ منشی محمد احمد صاحب                           ۲۵ ربیع الآخر شریف ۱۳۱۶ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین کہ ایك شخص ملازم جب عرصہ سہ سال میں مرشد سے سلوك باطنی نقشبندیہ مجددیہ طے کرچکا تو ایك روز مرشد نے اس سے کہا کہ جناب رسول مقبول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے حکم ہوا کہ اس سے کوئی ایسی چیز اﷲ واسطے خرچ کرائی جائے کہ جو اس کے دل کو چبھے،صبح کو مرشد نے اس ارشاد عالی کے بموجب اس سے کہا کہ تو ایك تنخواہ وغیرہ اﷲ واسطے خرچ کر،وہ مرید گھر میں جاکر ایك زیور طلائی لے آیا جس کی قیمت مبلغ(معہ ۸/)تھی اور اس کی تنخواہ مبلغ(صہ سہ)روپیہ تھی اس نے مرشد سے کہا میں آپ کو یہ زیور اﷲ واسطے دیتاہوں آپ منظور فرمالیں،تو مرشد نے کہا ایك تنخواہ کاحکم ہوا ہے زیو ر کا نہیں،اس نے کہا اگر میں اس کو بازار میں فروخت کروں تو مجھ کو شرم آتی ہے اب میں لاچکا ہوں آپ اﷲ واسطے یہی قبول فرمالیں،مرشد نے وہ زیور بدیں اصرار منظور کرلیا اور وہ زیور مرشد نے اپنے گھر کے خرچ میں صرف کرلیا اور اس میں سے کچھ اﷲ واسطے خرچ نہ کیا،کچھ عرصہ کے بعد اس کو دستار خلافت بھی دے دی گئی،تھوڑی مدت کے بعد اس نے مرشد سے کہا کہ مجھ کو یقین نہیں ہے کہ جناب رسول مقبول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ایسا فرمایا ہو اور نیز آپ نے اُس میں سے کچھ اﷲ واسطے خیرات نہیں کی اس واسطے میرا اعتقاد آپ سے فسخ ہوگیا ہے میرا زیور وہ آپ واپس کردو،اس پر مرشد نے اس کے بدلے زیور دوسرا سیم و طلائی گھر سے اس کو دے دیا اور مرید نے یہ عبارت ایك پرچہ کاغذ پر اپنے قلم سے لکھ دی جو کہ میں نے پیر کو یہ زیور اﷲ واسطے دیا تھا مجھ کو اس کے دینے کی برداشت نہیں ہوئی اب میں نے ان سے واپس لے لیا اور اس بزرگ نے اس کو عاق بھی کردیا ہے۔

(۱)آیا اب یہ مرید عاق ہوا بھی یا نہیں،اور بصورت عقوق اس پر کوئی تنبیہ شرعی وارد ہوتی ہے یانہیں؟

(۲)اﷲ واسطے وہ زیور دے کر واپس لینا درست ہے یانہیں؟

(۳)اگر وہ زیور ایك جگہ اﷲ واسطے دے کر پھر وہاں سے واپس لے کر دوسری جگہ اﷲ واسطے یا اپنے گھر میں صرف کرسکتاہے یانہیں،اگر کرسکتاہے تو پہلے سے واپس کرنے کے گناہ سے بَری ہوسکتاہے یانہیں؟

(۴)مرشد نے اس مال سے کچھ اﷲ واسطے نہیں دیا آیا مرشد اس میں خطا وار ہے یانہیں؟

(۵)اگر مرشد کی اس میں خطا ہے تو مرید اس مال کے واپس کرنے کا حقدار ہے یانہیں؟


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن