30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
سبحانہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔ |
سبحٰنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل جدہ اتم واحکم(ت) |
مسئلہ ۷۷: از بری پورہ پرگنہ بہیڑی ضلع بریلی مرسلہ مناخاں ۹ ربیع الاول ۱۳۱۵ھ
علماء دین اس مسئلہ میں کیا فرماتے ہیں،عرصہ پندرہ سال کا ہوا کہ زید نے بکر ایك پسر بالغ کے نام جائداد اپنے روپے سے خرید کر دی،بعد خریداری اور جملہ تکمیل داخل خارج وغیرہ کرادینے کے بکر نے دو تین سال بعد اپنی زوجہ کے نام بعوض دین مہر بیع کردی،پانچ سال کے بعد زوجہ بکر نے ایك غیر کے ہاتھ بیچ ڈالی پھر اسی زرثمن سے اپنے شوہر بکر کی معرفت کچھ حقیت خریدی یہ سب باتیں زید کی حیات تك رہیں اور ان جملہ انتقالات کے وقت وارثان زید سے کوئی مزاحم نہ ہوا اسی طرح زید نے بکر کو ایك مکان تعمیر کراکر عطا کیا اور قبضہ وغیرہ دے کرعلیحدہ کردیا ورثہ زید آج تك نسبت جائداد ومکان مذکور مزاحم نہ ہوئے انتقال زید کو تین برس گزرے اب ورثائے زید خواستگار ترکہ جائداد و مکان ہیں،اس صورت میں یہ دعوٰی ان کا صحیح ہے یانا مسموع؟ بینوا توجروا
الجواب:
مکان بناکر کسی کو عطا کردینا اور ماں باپ کا کوئی شے اپنے روپے سے اولاد کے نام خرید دینا دونوں ہبہ ہیں اول ظاہر ہے اور ثانی یوں کہ عرفًا اس سے تملیك ہی مقصود ہوتی ہے اور تملیك بلاعوض ہبہ ہے، ردالمحتارمیں منح الغفار سے ہے:
|
ان کان الاب اشتری لہا فی صغرھا اوبعد ماکبرت و سلم الیہا وذلك فی صحتہ فلاسبیل للورثۃ علیہ و یکون للبنت خاصۃ [1]۔ |
اگر باپ نے نابالغہ کے لئے یا بالغہ کے لئے بشرطیکہ بالغہ کو قبضہ دیا ہو کوئی چیز اپنی صحت میں خریدی تو ورثاء کا اس چیز میں کوئی حق نہیں ہے وہ خاص بیٹی کی ہوگی۔(ت) |
عقود الدریہ میں ذخیرہ وتجنیس سے ہے:
|
امرأۃ اشترت ضیعۃ لولدھا الصغیر من مالہا تکون الضیعۃ للولدلان الام تصیر واھبۃ [2]۔ |
اگر ماں نے اپنے نابالغ بیٹے کے لئے کوئی چیز خریدی تو وہ چیز بیٹے کی ہوگی کیونکہ وہ ماں کی طرف سے اس کو ہبہ ہے۔ (ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع