دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

لایستلزم الاقباض فلا یکون اقرار بحصول الملك للموہوب لہ ھذا ھو الفرق بین الاقرارین لامازعم ان التملیك لایحتاج الی القبض ولو لا ذکرہ من الدلیل لِاَیْقَنَّا ان ھذا النقل والفتوٰی مکذوب علی المشائخ ولکن باستدلالہ تبین ان الخطأ فی الفہم وقد قدمنا نصوصا قاضیۃ بان التملیك ھٰھنا ھوالھبۃ وقد اعترف بہ ھٰذا الناقل فی صدر کلامہ ان التملیك یکون فی معنی الھبۃ ویتم بالقبض فاذا کان تمامہ بالقبض فکیف یجوز یدون التسلیم ثم العجب اشد العجب ان الاختلاف کان فی انہ لو قال ملکتك ھذا الشیئ ھل یکون ھبۃ ام لایصح اصلا لان التملیك اعم کما قد منا من ردالمحتار والاٰن جاءتنا الفتوی بانہ صحیح مطلقا حتی بلاقبض ھل ھذا الاعجب عجاب،وقد اسمحناك نص التتمہ وجامع الفصولین والخیر الرملی و

 

تملیك کا لفظ کہا یہ تو اقرار قبضہ کو مستلز م نہیں کیونکہ واہب کی طرف سے ہبہ کے صدور کو یہ لازم نہیں تو ہبہ کے اقرار سے موہوب لہ کے لئے ملکیت ثابت نہ ہوگی،تملیك اور ہبہ کے اقراروں میں یہ فرق ہے نہ یہ کہ تملیك میں قبضہ کی ضرورت نہیں جیسے اس نے گمان کرلیا،اگر یہ اس دلیل کو ذکر نہ کرتا تو ہم یقین کرلیتے کہ نقل اور فتوٰی مشائخ کی طرف غلط منسوب ہے لیکن مسئلہ اقرار سے اس کے استدلال نے واضح کردیا کہ خطأ اس کے فہم کی ہے جبکہ نقل اور فتوٰی صحیح ہے حالانکہ ہم پہلے نصوص کے ذریعہ واضح کرچکے ہیں کہ یہاں تملیك سے مرادہ ہبہ ہے جبکہ یہ ناقل بھی اپنے کلام کی ابتداء میں اعتراف کرچکا ہے کہ تملیك ہبہ کے معنی میں ہوتی ہے اور وہ قبضہ سے تام ہوتی ہے تو جب یہ قبضہ سے تام ہوتی ہے تو پھر تسلیم کے بغیر کیسے جائز ہوگی،پھر انتہائی تعجب کی بات یہ ہے کہ اختلاف یہ بیان کیا کہ اگر کوئی یوں کہے"میں نے تجھے اس چیز کا مالك بنایا"تو یہ ہبہ ہوگا یا سرے سے کلام صحیح نہ ہوگا اور ہبہ نہ ہوگا کیونکہ تملیك ہبہ سے عام ہے جیسا کہ ہم ردالمحتار سے بھی ثابت کرچکے ہیں تو اب انہوں نے فتوٰی ظاہر کردیا کہ یہ مطلقا صحیح ہے خواہ قبضہ بھی نہ ہو،تویہ عجائب سے عجیب پر ہے، ہم نے آپ کو تتمہ کی نص اور جامع الفصولین،خیر الدین رملی اور عقود الدریہ سے بتایا کہ وہ

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن