دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

فی الفتاح [1] انتہی،فاقول:نقل مجہول لامعقول ولا مقبول اما لجہل فلان المفتاح لیس من الکتب المتداولۃ ولاالشہیرۃ و لاعلم من ھو مصنفہ وما درجتہ فی کتب المذھب،واما انہ غیرمعقول فلان التملیك حالا اماللعین اوللمنافع وکل امابعوض اومجانا ھذا تقسم حاصر عقلی لاامکان لخروج قسم عنہ ومعلوم بداھۃ ان ھذاالشیئ الذی لیس تملیك المنافع وتملیك العین بعوض فاذن لیس الاتملیك العین حالا مجانا وما ھوا الا الھبۃ وفسرت فی المتون وقال قاضی زادہ فی تنائج الافکار الھبۃ فی الشریعۃ تملیك المال بلاعوض کذا فی عامۃ الشروح بل المتون [2]،وما عہد من الشرع المطہر ما ھو عقد یکون تملیك العین فی الحال بلاعوض ولا یکون ھبۃ ولوکان لوجب ان یعقد لہ کتاب او باب او فصل اواقل شیئ فی کتب المذہب کما عقدت الکتب البیع و الھبۃ والعاریۃ والاجارۃ

یوں ہے اھ،فاقول:(تومیں کہتاہوں۔ت)یہ نقل مجہول، غیر مقبول اور غیرمعقول ہے۔مجہول اسی لئے کہ مفتاح مشہور اور متداول کتب میں نہیں ہے اور یہ معلوم نہیں کہ اس کا مصنف کون ہے اور کتب مذہب میں اس کا کیا مقام ہے غیر معقول اسی لئے کہ مذکورہ تملیك عین چیز کی ہوگی یامنافع کی ہوگی پھر ہر صورت عوض کے بدلے یا بلاعوض ہوگی یہ تقسیم عقلی طور پر چارصورتوں کوحاصر ہے اور اس سے خارج کسی قسم کا احتمال نہیں ہے اور بداہۃ معلوم ہے کہ یہ چیز جو منافع اور عین چیز کی تملیك بالعوض نہیں تو لامحالہ پھر صرف تملیك العین مفت میں ہوگی تو اسی کانام ہبہ ہے اور متون میں اسی کی یہی تفسیر کی گئی ہے۔قاضی زادہ نے نتائج الافکار میں فرمایا:شریعت میں ہبہ مال کی بلاعوض تملیك کو کہتے ہیں۔ یونہی عام شروح میں مذکور ہے بلکہ تمام متون میں ہے، شرع شریف سے کوئی ایسا عقد معلوم نہیں ہوا جس میں موقعہ پر بلاعوض عین چیز کا مالك بنانا ہو اور وہ ہبہ نہ ہوگا اگر کوئی اور چیز ہوتی تو کتب فقہ میں اس کے لئے کوئی کتاب، باب یا فصل یا اور کوئی اس سے کم عنوان ضرور قائم کیا جاتا جیسا کہ کتب میں بیع،ہبہ،عاریہ اور اجارہ وغیرہ کے لئے

 


 

 



[1] حاشیہ الطحطاوی علی الدرالمختار کتاب الھبۃ فصل فی مسائل متفرقۃ دارالمعرفۃ بیروت ۳ /۴۰۹

[2] نتائج الافکار فی کشف الرموز والاسرار تکملہ فتح القدیر کتاب الھبۃ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۷ /۴۷۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن