دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

مگر صورت مسئولہ میں جبکہ موہوب لہما نابالغ ہیں تو ان کے باپ کا قبضہ بعینہٖ ان کا قبضہ ہے۔

فی الدرالمختار ان وھب لہ اجنبی تتم بقبض ولیہ وھوا حداربعۃ الاب ثم وصیہ [1] الخ۔

درمختار میں ہے اگر نابالغ کو اجنبی شخص ہبہ کرے تو اس کے ولی کے قبضہ سے تام ہوجاتاہے اور چار ولیوں میں سے ایك باپ پھر وصی ہے الخ(ت)

اور پیش از ہبہ فرزند ہندہ جواز جانب ہندہ ان دیہات ودکانات پر قبضہ رکھتا تھا اسی قبضہ کا باقی ہونا اس قبضہ ہبہ کے لئے کافی ہے۔

لان کل واحد قبض امانۃ فکانا من جنس واحد وفی الدرالمختار الاصل ان القبضین اذا تجانسا ناب احدہما عن الاٰخر اھ [2] وفی ردالمحتار قولہ عن الاٰخر کما اذا کان عندہ ودیعۃ فاعارھا صاحبہا لہ فان کلا منہما قبض امانۃ فناب احدہما عن الاٰخراھ [3]۔

کیونکہ ان سب پر قبضۃ بطور امانت ہے تو ایك جنس کا ہوا اور درمختار میں ہے قاعدہ یہ ہے کہ جب دونوں قبضے ایك جنس ہوں تو ایك دوسرے کے قائم مقام ہوجاتاہے اھ اور ردالمحتار میں ہے اس کا قول کہ دوسرے کے قائم مقام ہوتاہے جیسے پہلے اس کے پاس بطور امانت تھا پھر اس نے عاریۃ لیا،تو دونوں ایك جیسی امانت کے طوپر ہیں،تو یہ ایك دوسرے کے قائم مقام ہوئے۔(ت)

از سرنو قبضہ جداگانہ حاصل کرنے کی حاجت نہیں۔

فی تنویر الابصار ملك بلاقبض جدید لوالموھوب فی یدالموھوب لہ [4] اھ۔

تنویر الابصار میں ہے ہبہ شدہ چیز موہوب لہ کے قبضہ میں پہلے ہو تو جدید قبضہ کے بغیر مالك ہوجائے گا اھ(ت)

البتہ یہ ہبہ مرض الموت میں ہونے کی وجہ سے اس بات میں حکم وصیت پیدا کرگیا کہ بلااجازت ورثہ فقط ایك ثلث میں نافذ ہوگا۔

فی تنویر الابصار ھبتہ کوصیۃ فیعتبر

تنویر الابصار میں ہے اس کا ہبہ وصیت کی

 


 

 



[1] درمختار کتاب الھبۃ باب الرجوع فی الھبۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۱۶۰

[2] درمختار کتاب الھبۃ باب الرجوع فی الھبۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۱۶۰

[3] ردالمحتار کتاب الھبۃ باب الرجوع فی الھبۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۴ /۵۱۲

[4] درمختار شرح تنویر الابصار کتاب الھبۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۱۶۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن