30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پر رضامند ہونا اور زیادہ مؤید کہ وہ توخاص معاملہ اس کی ذات کا تھا،جب اس نے اپنے بھائی کے فضل دینی کا خیال کیا تو اگر باپ تفاوت کرے تو کون سا محل تعجب ہوسکتاہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۷۴: نوٹ:اصل میں سوال منقول نہیں ۱۲۔
الجواب:
ہبہ مرض الموت میں جب غیر وارث کے نام ہو تو قطعا صحیح وجائز ہے اور وہ حقیقۃ ہبہ ہی قرار پائے گا اور اسی کے شرائط اس میں معتبر ہوں گے نہ یہ کہ دراصل وصیت ٹھہرجائے۔
|
فی رد المحتار عن الطحطاوی عن المکی عن الامام قاضیخاں وغیرہ ھبۃ المریض ھبۃ حقیقۃ وان کانت وصیۃ حکما [1] اھ وفیہ ایضا عن تبیین الامام الزیلعی حکمہ کحکم وصیۃ ای من حیث الاعتبار من الثلث لاحیققۃ الوصیۃ لان الوصیۃ ایجاب بعد الموت و ھذہ التصرفات منجزۃ فی الحال [2] اھ۔ |
ردالمحتار میں طحطاوی سے انہوں نے مکی سے انہوں نے امام قاضیخان وغیرہ سے نقل کیا ہے کہ مریض کا ہبہ کرنا حقیقتا ہبہ ہے اور حکما وصیت ہے اھ اور اسی میں تبیین الحقائق امام زیلعی سے ہے کہ اس کاحکم وصیت والا ہے کہ تہائی حصہ میں نافذ ہوگا،اور حقیقتا وصیت نہیں کیونکہ وصیت کا نفاذ موت کے بعد ہوتاہے اور ہبہ کے تصرفات فورا نافذہوجاتے ہیں۔اھ (ت) |
اور ہبہ کے لئے حیات واہب میں موہوب لہ کا قبضہ ہونا ضرور ہے ورنہ باطل ہوجاتاہے
|
فی الدرالمختار ان عــــــہ موت احد العاقدین قبل التسلیم مبطل للھبۃ [3]۔ |
درمختار میں ہے کہ قبضہ دینے سے قبل فریقین میں سے ایك کی موت ہبہ کو باطل کردیتی ہے۔(ت) |
|
عــــــہ: فی الاصل بیاض لکنا نقلنا ھذہ العبارۃ اعتمادا علی داب المصنف فی نقل ھذہ العبارۃ فی مثل ھذا المقام۔ |
اصل میں بیاض ہے لیکن ہم نے اس جیسے مقام میں اس عبارت کو نقل کرنے میں مصنف کے طریقہ پر اعتماد کرتے ہوئے اس عبارت کو نقل کیا ہے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع