دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

عاری وعاطل باشد زیراکہ ہبہ ہمچو بیع نیست وبشرط فاسد فساد نمی پزیرد فی الاشباہ من قاعدۃ اذا اجتمع الحلال و الحرام غلب الحرام ومنہا الھبۃ وھی لاتبطل بالشرط الفاسد فلا یتعدی الی الجائز [1]اھ متروکہ زید بر تقدیم عدم موانع ارث ووارث آخر وتقدیم مقدم کالدین و الوصیۃ برچار سہم انقسام یافتہ سہمے بزن وسہ برادر مے رسد و ترکہ ہندہ از موہوبہ زید و حصہ ترکہ زید وغیرہا انچہ کہ شرعا ملك ہندہ قرار یابد بشرائط مذکورہ شش پارہ شد پنج عــــــہ برادر دوبخش وبہر خواہر بخشے خواہد رسید،واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔

ہوجائے گا یہ گمان درست نہیں ہے کیونکہ ہبہ بیع کی طرح نہیں ہے کہ فاسد شرط سے فاسد ہوجائے،الاشباہ میں ایك قاعدہ مذکور ہے کہ حلال وحرام جمع ہوجائیں تو حرام کو غلبہ ہوتاہے اور ان میں سے ایك ہبہ ہے کہ یہ فاسد شرط سے فاسد نہیں ہوتا لہذا فاسد شرط جائز پر اثراندازنہ ہوگی اھ باقی رہا معاملہ ورثاء میں تقسیم کا وراثت سے موانع نہ ہونے،دوسرا وارث بھی نہ ہونے کی صور ت میں اور پیشگی حق مثلا قرض اور وصیت کی ادائیگی کے بعد زید کا ترکہ چارحصو ں میں منقسم ہوگا،ایك حصہ بیوی کو،باقی تین حصے بھائی کوملیں گے،اور ہندہ کا ترکہ جو کہ زید کا ہبہ کردہ اس کے قبضہ میں آیا اور جو اس کو زید کی وارثت میں ملا وغیرہ جو بھی اس کی ملکیت شرعی طور پر ہے وہ بھی مذکورشرائط سے چھ حصوں میں منقسم ہوگا دو دو حصے فی بھائی اور ایك ایك حصہ فی بہن ملے گا،واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ۷۳:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر ایك دستاویز میں ابومحمد وفاطمہ کا اپنی ایك جائداد مشترکہ بنام اپنے تین بیٹوں احمد وحامد بالغان ومحمود نابالغ کے اس طور پر لکھا کہ نصف جائداد بنام احمد پسر کبیر کے جو فضل دینی میں اور اولاد سے زائد ہے اورنصف باقی بنام حامدو محمود کے

عــــــہ: قد زل قلم الناسخ الصواب بہر برادرو بخش وبہر خواہر بخشے خواہد رسید ۱۲ عبدالمنان۔


 

 



[1] الاشباہ والنظائر الفن الاول القاعدہ الثانیہ ادارۃ القرآن کراچی ۱ /۱۴۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن