دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

فی الدرالمختار مرض الموت ان لایخرج لحوائج نفسہ وعلیہ اعتمد فی التجرید،بزازیۃ،والمختار انہ ماکان الغالب منہ الموت وان لم یکن صاحب فراش،قہستانی عن ہبۃ الذخیرۃ [1]۔

درمختار میں مرض الموت کی تفسیر میں فرمایا گیا(کہ موت سے قبل)اپنی ضروری بنیادی حوائج کے لئے گھر سے نکل نہ سکے،تجرید میں اسی پر اعتماد کیا ہے،بزازیہ،قہستانی نے ذخیرہ کے باب الہبہ کے حوالہ سے کہا ہے کہ مختاریہ ہے کوئی بھی ایسا عارضہ جس سے غالبا موت واقع ہوجاتی ہو اگر چہ صاحب فراش نہ ہوا ہو۔(ت)

صورت مسئولہ میں جبکہ زید صاحب فراش نہ تھا اور دمہ مرض قاتلہ سے نہیں بلکہ غالب اس میں سلامت ہے تو یہ مرض اس کا باتفاق تفسیرین مرض موت نہ قرارپائے گا علی الخصوص جبکہ اسے عرصہ دس بارہ برس کا گزر چکا تھا۔

فی الدرالمختار وھبۃ مقعد ومفلوج واشل ومسلول من کل مالہ ان طالت مدتہ سنۃ ولم یخف موتہ منہ والا تطل وخیف موتہ فمن ثلثہ لانہا امراض مزمنۃ لاقاتلۃ [2] اھ ملخصا۔

درمختار میں ہے کہ جڑا ہوا ہو،مفلوج ہو،شَل ہو،اور مرض سل والا ہو تویہ امراض ایك سال طویل ہوں اور موت کا اندیشہ نہ ہو توان کا ہبہ کیا ہوا ان کے کل مال سے ادا ہوگا اور اگریہ امراض طویل نہ ہوں موت کا اندیشہ ہوتو اس حال میں ان کا ہبہ تہائی مال سے ادا ہوگا کیونکہ یہ امراض لا چار کرتے ہیں فوری مہلك نہیں ہیں۔(ت)

پس یہ ہبہ بلا شبہ صحیح ونافذ ہوگا اور قبضہ نہ ہونا کچھ مضر نہیں کہ ہبہ بالعوض حقیقۃ بیع ہے اور بیع میں قبضہ غیر مشروط،

فی الدرالمختار لو قال وھبتك بکذا فہو بیع ابتداء و انتہاء [3] اھ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

درمختار میں ہے اگر کسی نے ہبہ کرتے ہوئے کہا فلاں چیز کے عوض تجھے ہبہ کیا تو اول آخر وہ بیع قرار پائے گا اھ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

 


 

 



[1] درمختار کتا ب الوصایا مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۳۲۰

[2] درمختار کتا ب الوصایا مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۳۲۰

[3] درمختار کتاب الھبۃ باب الرجوع فی الھبۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۱۶۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن