30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اذا کان الابن فی عیالہ فہو مشروط کما یعلم من عبارتہم بشروط منہا اتحاد الصنعۃ [1] الخ اھ ملتقطا۔ |
یہ اس صورت میں ہے جب بیٹا اپنے باپ کی عیال میں شامل ہو یہ شرط فقہاء کی عبارت میں معلوم شدہ ہے جہاں انہوں نے فرمایا ان شرائط میں سے ایك یہ ہے کہ صنعت میں اتحاد ہو،الخ،اھ ملتقطا(ت) |
پس اس صورت میں زمین زید کی اور عمارت بکر کی زید کو اختیار ہے جس وقت چاہے بکر پر جبر کرے کہ اپنا عملہ اکھیڑ لے جائے اور زمین خالی کردے
|
کما مرمن العقود عن العلامۃ السید الحموی من قولہ یکلف قلعہ متی شاء [2]۔ |
جیسا کہ عقود میں علامہ سید حموی سے منقول گزرا،اس کا یہ قول کہ مالك جب چاہے اس کو اکھاڑ نے کا مکلف بنائے گا۔ (ت) |
اور اگر قلع بنا سے زمین کو کوئی ضرر فاحش نہ پہنچے توبکر خود بھی اپنا عملہ اکھیڑ لینے کا اختیار رکھتاہے اگرچہ زید نہ کہے،
|
فی حاشیۃ الطحطاویۃ عن شرح الکنز الزیلعی ایتہما طلب القلع اجیب [3]۔ |
طحطاوی کے حاشیہ میں کنز الدقائق کی شرح امام زیلعی سے منقول ہے کہ جب بھی اکھاڑنے کا مطالبہ کرے تو ماننا ہوگا۔ (ت) |
اور ان دونوں صورتوں میں یعنی زید جبرا اکھڑوادے یا بکر خود اکھیڑ لے جائے زید کو عملہ کی قیمت یا اکھیڑنے سے جو اس میں نقصان آئے اس کا تاوان کچھ نہ دینا پڑے گا۔
|
فی الہندیۃ عن البدائع اذا استعار من اٰخرارضا لیبنی فیہا اویغرس فیہا ثم بداللمالك ان یخرجہ فلہ ذٰلك سواء کانت العاریۃ مطلقۃ اوموقتۃ غیر انہا |
ہندیہ میں بدائع سے منقول ہے جب کسی سے زمین عاریۃ لی تاکہ اس پر عمارت بنائے یا پودے لگائے تو بعد میں مالك کو زمین خالی کرانے کی ضرورت محسوس ہوئی تو وہ خالی کراسکتاہے خواہ عاریۃ مطلقہ ہو یا مقررہ وقت کے لئے ہو، |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع