دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

الجواب:

صورت مستفسرہ میں وہ ہبہ باطل وبے اثر اور برادر زادہ دہندہ کا دعوٰی صحیح ومعتبر،اولا اس ہبہ کا یہ محصل کہ وہاں سے جو روزینہ جب جب آوے ا س کا مالك موہوب لہ ہے،اور وہ روزینہ ہندہ بالفعل موجود نہیں۔اورہبہ معدوم وباطل ہے۔(جواب نامکمل ملا)

مسئلہ ۶۷:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس صورت میں کہ زید کے تین بیٹے،عمرو،بکر،خالد،بکر نے ایك اراضی افتادہ مقبوضہ مملوکہ زید میں حسب اجازت زید اپنے سرمایہ روزگار سے ایك مکان پختہ تعمیرکرایا اور کچھ روپیہ اپنی زوجہ اورماموں سے قرض لے کر لگا یا کسی قدروپیہ بطور قرض زید نے بھی دیا کہ بکر نے اسے ادا کردیا،اگر زید مکان معمرہ بکرکو عمر و و خالد پر ہی تقسیم کرنا چاہے تو بکر مستحق پانے سرمایہ ذاتی اور اس روپیہ کے جو اس نے اپنی زوجہ اور ماموں سے قرض لے کر لگایا ہے عمرو وخالد سے ہے یا نہیں اور وہ اراضی ہبہ ہوئی تھی یا نہیں؟ اور اگر ہبہ تھی تو زید کا رجوع تعمیر مکان وقبضہ بکر کے بعد صحیح ہے یانہیں؟ بینوا توجروا۔

الجواب:

باپ کا اپنے بیٹے کو ایك زمین افتادہ تعمیر مکان کے لئے بتادینا تنہا مثبت ہبہ نہیں تاوقتیکہ اس کے ساتھ الفاظ ہبہ سے کوئی لفظ نہ پایا جائے مثلا یہ زمین نے تجھے دے دی یا ہبہ کی یا تمھیں اس کا مالك کیا یا یہ زمین تیری ہے وامثال ذٰلك مما یدل علی تملیك العین بلاعوض(اس کی مثل اور الفاظ جو بغیر عوض تملیك پر دلالت کریں۔ت)پس اگر ان الفاظ سے کوئی لفظ پایا گیا تو بیشك صورت مستفسرہ میں ہبہ صحیح وتام ولازم ہوگیا زید کو رجوع کااختیار نہیں۔نہ وہ اس مکان کو عمرو وخالد پر تقسیم کرسکتاہے ورنہ بعد اجازت تعمیر سے صرف عاریت ثابت ہوگی زمین بدستور مملوك زید ہے بکر کا اس میں کچھ حق نہیں اور جب وہ اسی کی مملوك ہے تو نفس زمین میں اسے ہر طرح کے تصرف مالکانہ کا اختیار ہے جسے چاہے دے سکتاہے جو چاہے کرسکتاہے اور جبکہ بکر کسب ومعاش مستقل رکھتا تھا تو جو عمارت اس نے اپنے زر خالص سے بنائی اس کا وہی مالك ہے زید کا اس میں کچھ حق ملك نہیں صورت سوال کہ زید کا کچھ روپیہ بغرض تعمیر بکر کو قرض دینا پھر اس سے وصول کرنا نص صریح ہے کہ زید بھی اس عمارت کے مملوك بکر ہونے پر متفق ہے۔

فی العقود الدریۃ من کتاب العاریۃ

العقود الدریۃ میں کتاب العاریۃ کے بیان میں

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن