30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
از نطفہ میر جعفر علی پیدا ہوئیں اور بذریعہ اس ہبہ نامہ کے کہ جو کلو بی بی نے بنام میر جعفر علی کیا تھا جائداد موہوبہ ومقبوضہ میر جعفر علی پر کہ جس کو عرصہ ۵۵ سال کا ہوا بلکہ زائد قابض ومتصرف ہیں اور بموجب اسی ہبہ نامہ کے احکام منظوری ریاست شرع شریف یعنی مفتی محکمہ قضا سے استخلاصہ صادر ہوئی کہ ہبہ نامہ نوشہ کلو بی بی موسومہ میر جعفر علی صحیح ودرست ہے بموجب اس کے قبضہ کنیز فاطمہ وکنیز صغرٰی دختران میر جعفر علی موحوم کارہے۔اب بعد مرور عرصہ مذکور کے مسمی امام شاہ برادر نجیب شاہ نے کہ نجیب شاہ شوہر کنیز بانو دختر میر جعفر علی مرحوم کا ہے عدالت شرع شریف میں دعوٰی دائر کیا کہ مسماۃ کنیز بانو نواسی کلو بی بی مورث اعلٰی میرے بھائی نجیب شاہ کے عقد میں تھی اسی وجہ سے جائداد متروکہ میر جعفر علی کے جو کلو بی بی سے بذریعہ ہبہ نامہ ان کے قبضہ میں ہے مجھ کو ملنا چاہئے دختران میر جعفر علی کا قبضہ نسخ فرمایا جائے،پس اندریں صورت جائداد موہوبہ کلو بی بی بنام میر جعفرعلی عند الشرع کس کو پہنچ سکتی ہے؟ بینوا توجروا
الجواب:
وہ جائداد بذریعہ ہبہ صحیحہ تامہ ملك جعفر علی ہوگئی کلو بی بی یا اس کے ورثہ کا اس میں کچھ حق نہ رہا امام شاہ کا دعوٰی محض باطل ونامسموع ہے،عالمگیریہ میں ہے:
|
اماحکمہا فثبوت الملك للموہوب لہ [1]۔ |
لیکن اس کا حکم یہ ہے کہ موہوب لہ کے لئے ملکیت کا فائدہ دیتا ہے۔(ت) |
اسی میں ہے:
|
اما العوارض المانعۃ من الرجوع فمنہا موت الواہب کذا فی البدائع [2] اھ ملخصا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
رجوع سے موانع میں ایك یہ ہے کہ واہب فوت ہوجائے، جیسا کہ بدائع میں ہے اھ ملخصا،واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ۶۱: از بیجناتھ پارہ ضلع رائے پور مرسلہ شیخ اکبر حسین صاحب متولی مسجد بیجناتھ پارہ ۱۳ ذیقعدہ ۱۳۱۲ھ
ایك عورت نے انتقال کیا اور ایك لڑکا چھوڑااس کے خاوند نے جب دوسرے نکاح کا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع