30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تو یہ شراء زید کے لئے واقع اور زید ہی اس کا مالك ہوا اب بعد اس کے جبکہ تحریر قبالہ وغیرہا کارروائیاں بنام عمرو کرائیں تو یہ بحکم عرف شائع کی طرف سے عمرو کے لئے ہبہ ہوا،
|
فان مثل ھذا یدل دلالۃ واضحۃ علی التملیك وھی المثبتۃ للہبۃ فی ردالمحتار التلفظ بالایجاب والقبول لایشترط بل تکفی القرائن الدالۃ علی التملیك [1] الخ فی احکام الصغاران المعتبر فی الباب التعارف وفی العرف یراد بہ البرو الصلۃ [2]۔الخ۔ |
کیونکہ اس جیسی صورت کی تملیك پر واضح دلالت ہے اور اسی سے ہبہ کا ثبوت ہوتاہے،ردالمحتار میں ہے کہ ایجاب وقبول کا تلفظ ضروری نہیں بلکہ ایسے قرائن کا وجود کافی ہے جو تملیك پر دال ہو الخ۔اوراحکام الصغار میں ہے کہ اس باب میں تعارف معتبر ہے اور عرف میں ہبہ سے بھلائی اور صلہ مراد ہوتاہے۔الخ(ت) |
پس اگر عمرو نے بربنائے ہبہ قبضہ کاملہ پالیا تھا تومکان ملك عمرو ہوگیا اس کے ورثہ پر تقسیم ہوگا ورنہ ملك زید پر باقی ہے وارثان عمرو کا اس میں کچھ حق نہیں۔
|
فی ردالمحتار عن البزازیۃ اتخذ لولدہ الصغیر ثوبا یمبلکہ وکذا الکبیر بالتسلیم[3] اھ واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
ردالمحتار میں بزازیہ کے حوالہ سے ہے نابالغ بیٹے کے لئے کپڑا لیا تو بیٹا مالك ہوجائے گا اور یوں بالغ کے لئے بشرطیکہ اس کو سونپ دیا ہوا ھ واﷲ سبحنہ وتعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ۶۰: از بڑوئچ ملك مالوہ علاقہ دربار ٹونك مرسلہ سید محمد شاہ صاحب ۳۰ شعبان ۱۳۱۲ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مسماۃ کلو بی بی مورث اعلٰی نے بذریعہ ہبہ نامہ اپنی جائداد مملوکہ ومقبوضہ میر جعفر علی داماد خود کے قبضہ میں دے دی اور مسماۃ بگو بی بی دختر کلو بی بی مورث اعلی سے مسماۃ کنیز بانو ایك لڑکی از نطفہ میر جعفر علی پیدا ہوئی اور وہ مسمی نجیب شاہ کے عقد میں دی گئی اور بحیات میر جعفر علی وکلو بی بی مورث اعلٰی کے بگو بی بی وکنیز بانو لاولد ہر دونوں کاا نتقال ہوگیا،میر جعفر علی حیات رہے ان کی دوسری زوجہ مسماۃ حاکم بی بی سے دولڑکی کنیز فاطمہ وکنیز صغرٰی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع