دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

المشاع فیما یحتمل القسمۃ وھو ما یجبر القاضی فیہ الابی عن القسمۃ عند طلب الشریك لہا لا تفید الملك الموہوب لہ فی المختار مطلقا شریکا کان او غیرہ ابنا اوغیرہ [1]الخ۔

قابل تقسیم مشاع یعنی قاضی شریك کے مطالبہ پر اس منکرکو تقسیم پر مجبور کرے تو مختار قول میں ایسا مشاع موہوب لہ کی ملك نہ بنے گا،یہ حکم عام ہے شریك ہویا غیر ہو،بیٹا ہو یا غیر ہو،الخ۔(ت)

مجموعہ علامہ انقروی میں ہے:

فی المنتقی وھب نصف بیتہ لابنہ الصغیر لم یجز مالم یقسمہ ویبین ماوھب لہ من فتاوی التمرتاشی فی اٰخر کتاب الھبۃ [2] اھ،واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم

منتقی میں ہے اگر کسی نے اپنے نابالغ بیٹے کو نصف مکان ہبہ کیا تو تقسیم کرکے دیئے اور واضح کئے بغیر صحیح نہ ہوگا،یہ فتاوٰی تمر تاشی کی کتاب الھبہ کے آخر سے منقول ہے اھ۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۵۷:                              ۴ جمادی الآخرہ ۱۳۱۲ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس صورت میں کہ زید نے حالت مرض الموت میں اپنی جائداد یعنی ایك دکان اور ایك مکان اپنے پسرعمرو کو اور اس کی زوجہ کو نصف نصف ہبہ بلاتقسیم کردی اس وجہ سے کہ زوجین میں نااتفاقی رہتی تھی بعد کو عمرو مذکور تابمرگ پورا کرایہ دکان مذکور کا لیتا رہا اور تقسیم پر راضی نہ رہا اور اب عمرو نے وفات پائی ایك زوجہ اور ایك ہمشیر زادہ وارث چھوڑے اب ترکہ عمرو کا کیونکر تقسیم ہوگا یعنی دکان اورمکان پورا پورا عمرو کا سمجھا جائے گا یانصف نصف ؟ بینوا توجروا

الجواب:

جبکہ زید نے مکان ودکان دوشخصوں کو نصف نصف ہبہ کئے اور تقسیم کرکے ہر ایك کو جدا جدا قبضہ نہ دلایا یہاں تك کہ مرگیا،تو مکان کا ہبہ تو یقینا باطل ہوا،یونہی دکان کا بھی،اگر وہ بعد تقسیم قابل انتفاع ہو یعنی اتنی گنجائش رکھتی ہو کہ اس کے دو حصے جدا کردئے جائیں تو ہر حصہ


 

 



[1] العقود الدریۃ کتاب الہبہ ارگ بازار قندہار افغانستان ۲ /۹۱

[2] فتاوٰی انقرویہ کتاب الہبہ دارالاشاعت العربیہ قندہار ارگ بازار افغانستان ۲ /۲۸۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن