دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

فتاوٰی خیریہ لنفع البریہ میں ہے:

اما اشترط کونہ یکتب فی حجۃ ویقید فی سجلات فلیس بلا زم شرعا ومخالف للموضوع الشرعی فان اللفظ بانفرادہ کاف فی صحۃ ذٰلك شرعا والزیادۃ لا یحتاج الیہا [1] اھ ملخصا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

لیکن شرط لگانا کہ اشٹام لکھا جائے اور رجسٹروں میں درج کیا تو شرعا یہ ضروری نہیں،اور شرعی وضع کے خلاف ہے کیونکہ اکیلا لفظ ہی اس کی صحت کے لئے کافی ہے اور زیادہ کی ضرورت نہیں اھ ملخصا،واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ۵۴:                               شعبان ۱۳۰۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس صور ت میں کہ زید نے ایك اراضی اپنے بیٹے کے نام خریدی،بعد ایك مدت کے وہ زمین ایك طبیب کوہبہ کی پسر زید اصل مالك زمین نے کہ عاقل بالغ تھا اس فعل کو جائز رکھا اور کہا مجھے منظور ہے چنانچہ وہ طبیب ایك مدت تك برضائے واہب ومالك اس زمین پر قابض ودخیل رہا،اب بعد انتقال زید وپسر زید نبیرہ زید اس زمین کو واپس لینا چاہتا ہے،آیا وہ اسے واپس لے سکتاہے ؟ اور اس واپس لینے کا اسے شرعا اختیار ہے یانہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

صورت مستفسرہ میں اگرچہ زید کا ہبہ ہبہ فضولی تھا مگر جب اصل مالك نے اس کی اجازت دی اور موہوب لہ نے برضائے مالك قبضہ پالیا تو وہ زمین اس طبیب کی ملك تام ہوگئی اب کہ مالك نے انتقال کیا اصلا حق رجوع کسی کو نہ رہا نبیرہ زید کا ارادہ واپسی محض مہمل ہے اسے خواہ کسی کو اس زمین کو واپس لینے کااصلا اختیار نہیں۔درمختارمیں ہے:

باب موانع الرجوع یجمعہا حروف دمع خزفۃ و المیم موت احد المتعاقدین اھ [2] ملخصا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

رجوع سے موانع کویہ حروف جامع ہیں دمع خزقہ،اور"م" سے مراد عاقدین میں سے ایك کی موت ہے اھ ملخصا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

 


 

 



[1] فتاوٰی خیریہ کتاب الوقف دارلمعرفۃ بیروت ۱ /۲۱۶

[2] درمختار کتاب الھبۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۱۶۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن