30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ببطلانہا اعنی التصدق بالبعض وابقاء البعض علی ملك نفسہ فان الھبۃ فی حصۃ الاغنیاء لما لم تفد شیئا للشیوع بقیت تلك الحصۃ علی ملك الواہب فلم یکن الا تصدقا بالبعض وابقاء،للبعض الباقی فلم یصح ای لم یفد ملکا للفقیر ایضا وبہ تبین ان لیس ھذا رجوعا فی الصدقۃ حتی لاتجوز بعد القبض فان الرجوع انما ھو بعد ثبوت الملك للفقیر وھھنا لاملك فلا رجوع فلا منع ھکذا ینبغی التحقیق اذا ساعد التوفیق۔واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔ |
جس کے بطلان کی تصریح ہے یعنی ایك چیز کے بعض کہ صدقہ کرنا اور بعض کو اپنی ذاتی ملك میں رکھنا کیونکہ اغنیاء کے حصے کا ہبہ جب شیوع کی وجہ سے مفید ملك نہ ہوا تو وہ حصہ واہب کی اپنی ملك میں رہا تو یہ صرف بعض کا صدقہ اور بعض کا اپنی ملك میں باقی رکھنا ہوا تو صحیح نہ ہوگا،یعنی فقیر کی ملکیت کے لئے بھی مفید نہ ہوا تو واضح ہوگیا کہ مذکورہ صورت میں صدقہ میں رجوع نہ بنا حتی کہ بعدقبضہ بھی ناجا ئز ہے،اور رجوع تب ہوتا کہ فقیرکی ملکیت پہلے ثابت ہوتی جبکہ یہاں فقیر کی ملکیت ثابت نہ ہوئی،تو ملك نہیں ہوئی تو رجوع بھی نہ ہوا تو ممنوع صورت نہ ہوئی،جب تو فیق ساتھ دے تو تحقیق یوں چاہئے،واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم(ت) |
مسئلہ ۵۳: ۲۵ رجب ۱۳۰۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے ایك مکان خرید کر اپنی دختر دہندہ عاقلہ بالغہ کو ہبہ کامل مع قبضہ کردیا،زید خود دوسرے مکان میں رہتا تھا اس مکان موہوب میں ہندہ ہبہ سالہا سال سے رہا کی اور اور رہتی ہے مگر زید نے اس ہبہ کی کوئی دستاویز نہ لکھی،ہاں کل عزیز اور چند ورثاء اور تمام اہل محلہ اس ہبہ سے اگاہ ہیں اور گواہی دینے کو موجود ہیں اس صورت میں وہ ہبہ تمام وکامل ہوگیا یا نہیں اور مکان ہندہ دختر زید ہے یا ملك زید قرارپاکر اس کے ترکہ میں تقسیم ہوگا۔بینوا توجروا
الجواب:
صورت مستفسرہ میں وہ مکان خالص ملك ہندہ دختر زید ہے جس میں زید کا اصلا کوئی استحقاق نہیں۔نہ وہ زید کا ترکہ قرار پاسکے کہ شریعت مطہرہ میں ہبہ وغیرہ تمام عقود صرف زبان سے ہیں تحریر کوئی ایسی چیز نہیں کہ اس کے بغیر کسی عقد کو ناتمام وغیر مکمل تصور کیا جائے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع