دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

مسئلہ ۵۲:                               ۴ ربیع الثانی ۱۳۰۸ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنے ایك بھائی حقیقی اور تین حقیقی بھتیجوں کو ایك مکان ہبہ بلاعوض کیا اور بیعنامہ رجسٹری کراکر ان کے حوالے کیا جس کو عرصہ دس بارہ برس کا گزر گیا کہ یوم ہبہ سے وہ ہرطرح اب تك اس پر قابض اور دخیل ہیں اور مرمت اور شکست وریخت وغیرہ سب انہیں کے اختیار اور ہاتھ سے ہوتے رہے اور اس درمیان تین بھتیجوں میں سے دو نے قضا کی ان کی جگہ ان کی اولاد خورد سال اور ان کی بیویاں قائم وقابض ہوئیں،اب زید ہبہ کو فسخ کیا چاہتاہے تو اب اس کو واپس لینے کا اختیار حاصل ہے یانہیں؟ بینوا توجروا۔

الجواب:

اگر زید نے وہ مکان تقسیم کرکے ہر موہوب لہ کو ایك محدود ومعین وممتاز ٹکڑے پر جداجدا قبضہ کامبلکہ کرادیا تھا یا وہ مکان کوئی چھوٹی سی دکان یا کوٹھری تھا کہ قابلیت تقسیم نہ رکھتا تھا یا چاروں موہوب او وقت ہبہ فقیر تھے(اور فقر کے معنی بالغوں کے لئے یہ ہیں کہ مال بقدر نصاب کے خود مالك نہ ہوں اگرچہ ان کے والدین غنی یعنی مالك نصاب ہوں اور نابالغ کے فقر میں یہ بھی شرط ہے کہ اس کا غنی باپ زندہ موجود نہ ہو،اگر ماں غنیہ ہوکر بچہ اپنے باپ کی زندگی میں اس کے غنا سے غنی قرار پاتاہے یہاں تك کہ اسے زکوٰۃ وصدقہ واجبہ دینا روانہیں اورماں کے غنا سے غنی نہیں ٹھہرتا)ان صورتوں میں وہ ہبہ قطعا صحیح وتام ونافذ ولازم ہوگیا جس میں رجوع کا زید کو ہر گز اختیار نہیں کہ موہوب لہم فقیر ہیں تو ہبہ صدقہ ہے اور صدقہ میں رجوع نہیں۔ورنہ وہ سب واہب کے ذی رحم محرم ہیں اور ایسی قرابت میں ہبہ سے رجوع ناجائز،خصوصا بھتیجوں کے حصہ میں تو رجوع سے ایك اور مانع بھی پیش آیا یعنی موہوب لہم کا مرجانا کہ جواز رجوع کے لئے زندگی عاقدین میں شرط ہے۔

فی الدر المختار تتم الھبۃ بالقبنض الکامل فی محوز مقسوم ومشاع لا یبقی منتفعا بہ بعد ان یقسم کبیت وحمام صغیرین لانہا لاتتم بالقبض فیما یقسم لعدم تصور القبض الکامل فان قسمہ وسلمہ صح لزوال المانع وھب

درمختار میں ہے کامل قبضہ سے ہبہ تام ہوتاہے اس میں جو تقسیم ہوکر محفوظ چیز اور ایسی غیر منقسم چیز جو تقسیم ہوکر محفوظ اور قابل اتنفاع نہ رہے جیسے چھوٹا کمرہ اور چھوٹا حمام، کیونکہ قابل تقسیم چیز میں قبضہ تام نہیں ہوتا اس لئے کہ کامل قبضہ متصور نہیں ہوسکتا،ہاں اگر قابل تقسیم کو تقسیم کرکے سونپا تو صحیح ہے کیونکہ مانع زائل ہوگیا،

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن