30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لایثبت الملك للموہوب لہ قبل القبض [1]۔ |
قبضہ سےقبل موہوب لہ کی ملکیت ثابت نہ ہوگی (ت) |
درمختارمیں ہے:
|
المیم موت احد المتعاقدین بعد التسلیم فلو قبلہ بطل [2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
"م"فریقین میں سےکسی ایك کی سونپ دینے کے بعد موت ہو اور سونپنے سے پہلے ہو تو ھبہ باطل ہے،واﷲ تعالٰی اعلم۔ (ت) |
مسئلہ ۵۱: ۳ ربیع الثانی ۱۳۰۸ھ
جناب مولوی صاحب قبلہ! بعد تسلیم نیاز کے گزارش ہے اگر زید نے عمرو کو کوئی چیز ھبہ بلا عوض کی اور اس کو دس بارہ برس کا عرصہ بھی گزر گیا وہ جب سے قابض ودخیل ہے تو زید اس کو واپس کرسکتاہے یا نہیں؟ فقط راقم خاکسار عزیز اللہ۔
الجواب:
اگر ۱وہ شخص اس کا ذی رحم محرم نہیں یعنی نسب کے رو سے ان میں باہم وہ رشتہ نہیں جو ہمیشہ ہمیشہ حرمت نکاح کا موجب ہوتاہے جیسے ماں،باپ،دادا،دادی،نانا،نانی،چچا،ماموں،خالہ،پھوپھی،بیٹا،بیٹی،پوتا،پوتی،نواسہ،بھائی،بہن،بھتیجا،بھتیجی، بھانجا، بھانجی،۲نہ یہ واھب وموہوب لہ وقت ھبہ باہم زوج وزوجہ تھے،۳نہ موہوب لہ وقت ہبہ فقیر تھا،۴نہ اب تك موہوب لہ اس ھبہ کے عوض میں کوئی چیز یہ جتا کرواہب کود ے چکا ہے کہ یہ تیرے ہبہ کا معاوضہ ہے،۵نہ اس عین شیئ موہوب میں کوئی ایسی زیادت موہوب لہ کے پاس حاصل ہوئی اور اب تك باقی ہے جس سے قیمت بڑھ جائے جیسے زمین میں عمارت یا پیڑ یاکپڑے میں رنگ یا جاندار میں فربہی یاکنیز میں حُسن یا اسے کوئی صنعت یا علم آجانا تو ان سب شرائط کے ساتھ ۶جب تك وہ شے موہوب اس موھب لہ کی ملك میں باقی و۷قائم اور ۸واہب وموہوب لہ دونوں زندہ ہیں اگرچہ ھبہ کو سوبرس گزر چکے ہوں واپس لینے کا اختیار ہے بایں معنی کہ یا تو موہوب لہ خود واپسی پر راضی ہوجائے یا یہ بحکم حاکم شرع واپس کرالے ورنہ آپ جبرا لے لینے کا کسی غیر حاکم شرعی کے حکم سے واپس کرانے کا اصلا اخیتار نہیں یونہی اگر ان آٹھ شرطوں میں سے کوئی بھی کم ہے توواپسی کا مطلقا اختیار نہ ہوگا،پھر یہاں اختیار کا صرف اتنا حاصل کہ واپسی صحیح
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع