دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

لانہ ولیہ [1]۔

کیونکہ یہ اس کا ولی ہے۔(ت)

اورآمدنی جائداد سے بکر کو سروکار نہ ہونا بھی ملك بکر کے منافی نہیں نابالغ کی خود اپنی جائداد خاص غیر عطائے پدرہوتی ہے تو اس پر اور اس کی آمدنی پر بھی باپ ہی کا تصرف واختیار ہوتا نابالغ کو اس سے بھی کچھ سروکار نہ ہوتا اور بعد بلوغ بھی عام طورپر دیکھا جاتاہے کہ جو جائدادیں لوگ اپنے بیٹوں کو لکھ دیتے اور تکمیل ھبہ کے لئے بھی قبضہ کرادیتے ہیں بلکہ در پردہ بیع صحیح شرعی وھبہ ثمن تملیك بلاعوض کی تکمیل کرتے ہیں ان پر بھی تاحیات آباء ان مالکان واقعی کا کچھ اختیار اور باپ کی دست نگری کے ساتھ روٹی کپڑے کے سوا کسی چیز سے سروکار نہیں ہوتا اور اتفاقا جو حیات پدر میں اپنا مستقل اختیار رکھنا چاہتاہے بدوضع وآوارہ ناسعادت مند گنا جاتاہے،نظیر اس کی اس کا عکس ہے کہ جب بیٹے لائق وہوشیار وقابل کار ہوتے اور باپ اپنا فارغ البال رہنا چاہتے ہیں تمام املاك پدر قبضہ وتصرف ابناء میں رہتے ہیں۔مالکوں کو روٹی کپڑے کے سوا کچھ تعلق نہیں ہوتا جبکہ اس سے بیٹوں کا مالك ہونا لازم نہیں آتا اس سے باپ کا مالك ہونا ہی سمجھا جائے گا بلکہ بدرجہ اولٰی کہ بیٹوں کا قبضہ نہ ہونا توکراہت قلبی سے بھی ہوسکتاہے کہ دل میں قبضہ پدر سے راضی نہ ہو مگر لحاظ کے باعث مانع نہیں آتےخصوصا نابالغ کہ اس کی رضا بھی کوئی شے نہیں بخلاف آباء کہ ان کی املاك پر تصرفات ابناء ان کی رضاہی سے ہوتے ہیں باوجود اس کے یہ قبضہ واختیار وتصرف واقتدار دلیل ملك نہیں ہوتا،

کما فی الخیریۃ وفی القنیۃ فع(ای فتاوٰی العصر للامام علی السندی)عن(ای الامام عمر النسفی) امراوالادہ ان یقسموا ارضہ التی فی ناحیۃ کذا بینہم ففعلوا لایثبت الملك لہم،ظم(ای الامام ظہیر الدین المرغینانی)مثلہ بخ(ای الامام بکر خواہر زادہ)قال لولدہ تصرف ھذہ الارض فاخذ یتصرفہا

جیسا کہ فتاوٰی خیریہ میں ہے،اور قنیہ میں"فع"یعنی فتاوٰی العصر امام علی سندی عن یعنی امام عمر نسفی،باپ نے بیٹوں سے کہا کہ فلاں علاقہ میں واقع میری زمین کو آپس میں تقسیم کرلو،انہوں نے ایساکیا تو بیٹوں کی ملکیت ثابت نہ ہوگی۔ "ظم"یعنی امام ظہیر الدین المرغینانی،اس کی مثل"بخ"یعنی امام بکر خواہر زادہ،ایك شخص نے اپنے بیٹے سے کہا اس زمین میں تصرف کرلو،تو بیٹے نے تصرف شروع

 


 

 



[1] مجمع الانہر شرح ملتقی الابحر کتاب الھبہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۲ /۳۵۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن