دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

بلکہ اس قدر تو بالاجماع ثابت ہے کہ اس قسم کے ھبہ میں خود واھب او ر اس کے بعد ورثہ کو اختیاررجوع رہتاہے اگر چہ موہوب لہ کا قبضہ ہوگیا ہو اگرچہ ھبہ زوجہ یا ذورحم محرم کے نام ہو باوجود یہ کہ زوجیت و رحم موانع رجوع سے ہیں،

فی الخیریۃ اجمع الکل علی ان للواھب استردادہا من الموہو لہ ولوکان ذراحم محرم من الواھب لہ ولو کان ذارحم محرم من الواھب وکمایکون اللواھب الرجوع فیہا یکون الوارثۃ بعد موتہ [1] اھ ملتقطا،

فتاوٰی خیریہ میں ہےکہ اس پر اس کا اجماع ہےکہ واھب کو موہوب لہ،سے واپس لینے کا حق ہے اگرچہ وہ واھب کاذی رحم محرم ہو،اور جس طرح واھب کو رجوع کا حق ہے ایسے ہی اس کی موت کے بعد اس کے ورثاء کو حق ہے اھ ملتقطا(ت)

اور اگر صورت مستفسرہ میں شیوع نہ بھی پایا جائے(جیسا کہ محمود کا لفظ"خالصا بمن مقرر شدہ"اور لفظ"موافق حصہ ہائے مقسومہ آنہا"اس کا ایہام کرتاہے)تاہم ھبہ محض ناتمام ہے اوررشیدہ کی ملك اس میں ہرگز ثابت نہ ہوگی کہ ان دستاویزوں کی عبارت خود صریح نص ہےکہ محمود نے رشیدہ کو جائداد پر قبضہ نہ دلایا بلکہ صراحۃ قبضہ دینے سے انکار کیا حیث قال چوں وہیوٹ ومختاری آں الی قولہ ہمیں طور از آمدنی مملوکہ اہل خانہ خود الخ"اور ھبہ بے قبضہ تمام نہیں ہوتا۔

فی الدرالمختار تتم الھبۃ بالقبض الکامل [2] اھ۔

درمختار میں ہے مکمل قبضہ کے بعد ھبہ تام ہوتاہے اھ۔(ت)

یہاں تك کہ اگر ھبہ صحیحہ میں واھب بے قبضہ دئے مرجائے تو ھبہ باطل ہوتا ہے اور فرائض اﷲ پر تقسیم پاتی ہے۔

فی موانع الرجوع من شرح التنویر والمیم عــــــہ موت احد المتعاقدین بعدا لتسلیم فلو قبل بطل [3]۔

شرح تنویر الابصارمیں،رجوع سے موانع،میں ذکر کیا"م" فریقین میں سے سونپ دینے کے بعد کسی کی موت ہو اور موت اس سے پہلے ہو تو پھر باطل ہے۔(ت)

 

عــــــہ: اشارۃ فی قول صاحب التنویر"دمع خزفہ۔عبدالمنان۔


 

 



[1] فتاوٰی خیریہ کتاب الھبہ دارالمعرفۃ بیروت ۲ /۱۱۲

[2] درمختار کتاب الھبہ مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۱۵۹

[3] درمختار شرح تنویر الابصار کتاب الھبہ مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۱۶۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن