30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۴۸: از بڑودہ مرسلہ جناب نواب سید نور الدین حسن خاں بہادر ۱۳۰۳ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ حمیدہ نے اپنے بیٹے محمود بن حمید کی شادی رشیدہ بنت سعید سے کی اور ۲۷ محرم الحرام ۱۲۷۸ھ کو محمود کی طرف سے بدعوی ولایت ایك دستاویز میں جائداد اور موروثی محمود کا تملیك نامہ بنام رشیدہ مع دیگر چند شروط لکھ دیا،جب محمود بالغ ہوا ۲۵ ذیقعدہ ۱۲۸۵ھ کو اس نے دستاویز نوشۃ حمیدہ کی تسلیم وقبول کے ساتھ از سر نو ایك وثیقہ اُنھیں شروط پر متضمن تحریر کیا جس کے عنوان میں خلاصہ عبارت یہ ہے:
|
"اقرار صحیح شعی می تمایم بریں معنی کہ والدہ ماجدہ عقد بمن بارشیدہ بنت سعید بستہ ودستاویز از طرف منمقروکالۃ نوشتہ داد وراں حین بحد بلوغ نہ رسیدہ بودم اکنوں دستاویز مذکوررا مسلم و قبول داشتہ باز اصالۃ شروط چند نوشتہ میدہم"۔ |
میں صحیح شرعی اقرار کرتاہوں کہ میری والدہ ماجدہ نے میرا نکاح رشیدہ بنت سعید سے کیا اور مجھ مقر کی طرف سے وکالۃ انھوں نے ایك دستاویز لکھ کردی جبکہ میں ابھی بلوغ کی حد کو نہ پہنچا تھا،اب اس دستاویز مذکورہ کو تسلیم اور قبول کرتاہوں نیز اصالۃ چند شرائط لکھ کر دے رہاہوں۔(ت) |
پھر شرط میں خلاصہ مضمون ان الفاظ سے ہے:
|
"از آمدنی موضع پوناگاؤں وغیرہ واقع بندرسورت بعداخراج سہم شرعی والدہ صاحبہ کہ ثمن است باقی انچہ کہ حصہ جاگیر موروثیم باندازہ مبلغ پنچ ہزارروپیہ بمن می رسد مالکش مسماۃ رشیدہ مع اولاد بطنا بعد بطن است از روز عقد نکاح از آمدن حصہ موروثیم مسماۃ مذکورہ درقبض وتصرف خود درآردو دراں من مقرو وارثانم رادعوٰی وحقے نیست و نماندہ است"۔ |
سُورت بندرگاہ میں واقع موضع پوناگاؤں وغیرہ کی آمدنی سے اپنی والدہ کے شرعی حصہ جو کہ آٹھواں ہے کو نکال کر باقی اپنے موروثی جاگیر کے حصہ مبلغ پانچ ہزار اندازًا جو مجھے آتا ہے اس کی مالك مسماۃ رشیدہ مع اولادبطن در بطن ہے میرے موروثی حصہ کی آمدن پر مسماۃ مذکورہ نکاح کے روز سے قابض اور متصرف ہے اور اس میں مجھ مقر اور میرے ورثاء کا کوئی دعوٰی اور حق نہیں ہے اور نہ باقی ہے۔(ت) |
بعدہ،یکم جولائی ۱۸۶۹ء کو اسی شرط کی توثیق وتاکید کے لئے دوسری تحریر جداگانہ لکھی جس کی تلخیص ان کلمات سے ہے:
|
"از شرائط مذکورہ ایں یك شرط علیحدہ نوشتہ میدہم |
مذکورہ شرائط میں سے ایك علیحدہ شرط لکھ کر دے رہاہوں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع