دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

وکانت الدار مشغولۃ یمتاع الواھب لم تتم الھبۃ لعدم الرتفاع ید الواھب فلم یکمل القبض وفی ردالمختار ان کان الموھوب مشغولا بحق الواھب لم یجز کما اذا ووھب السرج علی الدابۃ لان استعمال السرج انما یکون للدابۃ فکانت للواھب علیہ یدمستعملۃ فتوجب نقصانا فی القبض [1]۔

واھب کے سامان میں مشغول ہے تو ھبہ تام نہ ہوگا کیونکہ واھب کا قبضہ ابھی ختم نہیں ہوا،تو موہوب لہ کا قبضہ تام نہ ہوا،ردالمحتار میں ہے اگر موہوب ابھی واھب کے حق میں مشغول ہے تو جائز ہوگا مثلا کوئی شخص گھوڑے پر لگی کاٹھی کسی کو ھبہ کرے کیونکہ کاٹھی کا استعمال جانور پر ہوتاہے تو واھب کا ابھی قبضہ باقی اور زیر استعمال ہے تو اس سے قبضہ میں ابھی نقص باقی ہے۔(ت)

بالجملہ عمرو جب تك اپنا قبضہ بالکلیہ اٹھا کر موہوب لہما کو قبض کامل نہ کرادے ھبہ ہرگز تمام نہ ہوگا اور موہوب ملك عمرو سے باہر نہ آئے گا،اسی طرح عمرو کا متعدد پیرایوں میں ملکیت بکرو خالد کا اقرار دیانۃ کچھ مفید نہیں کہ یہ اقرار صرف بربنائے ھبہ ہے کما لایخفٰی(جیسا کہ پوشیدہ نہیں۔ت)اوربہ سبب ناتمامی یہ ھبہ شرعا مثبت ملك نہ ہوا تو عنداﷲ اقرار غلط کہ شرعا وجہ صحت نہیں رکھتا اثبات ملك کے لئے کافی نہ ہوگا۔

فی الدرالمختار لواقر کاذبالم یحل لہ لان الاقرار لیس سبب للملك نعم لوسلمہ برضاہ کان ابتداء ھبۃ وھو الاوجہ [2]۔بزازیۃ اھ،فی حاشیۃ الطحطاویۃ قولہ لم یحل لہ ای لایجوز لہ اخذہ جبرادیانۃ کاقرارہ لامرأتہ بجمیع مافی منزلہ ولیس لہا علیہ شیئ [3] انتھی،واﷲ تعالٰی اعلم۔

درمختار میں ہے اگر مالك کسی کے لئے ھبہ کا جھوٹااقرار کرے تو مقرلہ کے لئے وہ حلال نہیں ہوگا کیونکہ اقرار دوسرے کی ملکیت کا سبب نہیں ہے ہاں اگر بعد میں اپنی رضا سے اس کو قبضہ دے دے تو یہ نیا ھبہ ہوگا،یہی وجہ قابل اعتبار ہے بزازیہ حاشیہ طحطاوی میں ہے ماتن کا قول"مقرلہ کے لئے حلال نہیں"یعنی اس کو دیانۃ جبرا قبضہ کا حق نہیں ہے۔جیسے کوئی شخص گھر کے تمام سامان کو بیوی کے حق میں اقرار کرے حالانکہ بیوی کا کوئی حق خاوند کے ذمہ نہیں ہے،اھ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

 


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الھبۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۴ /۵۱۷

[2] درمختار کتاب الاقرار مطبع مجتبائی دہلی ۳ /۱۳۰

[3] حاشیۃ الطحطاوی علی الدرالمختار کتاب الاقرار دارالمعرفۃ بیروت ۳ /۳۲۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن