30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
چند روز کے لئے لی تھی اس کو زید نے بعد انقضائے مدت عاریت ایك امین آدمی کے ہاتھ چادرمذکور کو اصل مالك کے پاس بھجوادیا بعدکو معلوم ہوا کہ وہ چادر جو زید نے آمین کے ہاتھ بھجوادی تھی اصل مالك کو نہیں ملی اس پر زید نے امین اول سے پوچھا وہ چادر اصل مالك کو کیوں نہیں ملی،امین نے جواب دیا کہ میں اصل مالك کے مکان پر دے آیا ہوں اصل املك تو مجھ کونہ ملا تھا اس کے مکان کے اندر سے ایك لڑکا چھوٹا نکلا تب میں نے اس سے اصل مالك کو پوچھ کر کہ گھرمیں ہے۔اس کے ہاتھ وہ چادر بھجوادی ہے اس بیان پر مالك نے اپنے لڑکوں کو آمین کے روبرو پیش کیا کہ ان لڑکوں میں کس لڑکےکو دیا،میں نے سب لڑکوں کو دیکھ کر یہ کہا کلہ ان میں وہ لڑکا نہیں ہے جس کو میں نے چادر دی ہے اصل مالك تو کہتاہے کہ چادرمیرے پاس نہیں پہنچی،اور امین کہتاہےکہ چادر میں دے آیا،او رامین کے پاس اس امر کا ثبوت محض ایك طالب علم بالغ کی شہادت ہے،اس صورت میں دریافت طلب امریہ ہےکہ چادر کا شرعی فیصلہ کیا ہے یعنی اس کا تاوان امین پر ہے یا زید پر جس نے چادر عاریت لی تھی یا کسی پر نہیں۔مالك کو صبر کرنا چاہئے۔
الجواب:
شخص متوسط جبکہ ایك چھوٹے لڑکے کو چادر دے آیا جسے یہ بھی نہ جانا کہ مالك چادر کا بیٹا ہے،نوکرہے،اسی گھرمیں رہتابھی ہے،یا دوسرے جگہ سے آیا ہوا،یا راہ چلتاہے،تو بیشك چادر ضائع کرنے کا اس پرالزام ہے،اور اس پر بہرحال تاوان لازم۔اگر وہ چادر اشیائے نفیسہ میں سے تھی جب تو ضاہر کہ ایسی چیز خاص مالك کے ہاتھ دینے سے صحیح واپسی ہوتی ہے۔تنویر الابصار میں ہے:
|
ان ردالمستعیر الدایۃ مع عبدہ او اجیرہ مشاھرۃ او مع عبد ربہا اواجیرہ برئ بخلاف نفیس [1]۔(ملخصا) |
اگر مستعیر نے جانور اپنے غلام یا ماہانہ اجیرکے ہاتھ واپس کیا یا مالك کے غلام اور اجیر کے ہاتھ واپس دیا تو بَری ہوگا بخلاف کسی نفیس چیز کے۔(ملخصا)(ت) |
اور اگر ایسی نہ بھی تھی توغیر نفیس اشیاء کی واپسی بھی اس وقت معتبر ہے کہ اس کے غلام یا نوکر یا اہل وعیال میں سے کسی کو دے یا اس کے گھر میں حفاظت کی جگہ رکھ دے ناواقف انجان صغیر السن کو دے دینا کسی عاریت میں متعارف نہیں،غایۃ البیان میں ہے:
|
قال الحاکم الشہید فی الکافی ردالمستعیر الدابۃ فلم یجد صاحبھا |
حاکم الشہید نے کافی میں فرمایا:مستعیر نے جانور واپس کیا تو مالك کو وہاں نہ پاکر حویلی میں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع