دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

قلت وقد علله بانہ اذا زادنی القیمۃ یکون مشتریا لنفسہ وھو ضامن لمال المیت اھ نھج النجاۃ من الوصایا،ووجہ کونہ مشتریا لنفسہ ان الوصی اذا زاد فی القیمۃ صار متعدیافی الزیادۃ وھی غیر متمیزۃ فیکون مشتریا لنفسہ متبرعا فی تکفینہ بخلاف ما اذا زادفی عدد الکفن فانہ یضمن الزیادۃ فقط لانھا متمیزۃ [1]۔

میں کہتاہوں اس کی علت انہوں نے یہ بیان کی ہے کہ قیمت جب زائد دی تو وہ خریدار اپنے لئے ہوا اور میت کے مال کا ضامن ہوا،اھ نہج النجاۃ من الوصایا۔اس کے ذاتی خریدار بننے کی وجہ یہ ہے کہ وصی نے جب قیمت زائد دی تو اس مقدارمیں وہ متعدی ہوا جبکہ اس مقدار کا قیمت میں امتیاز نہیں تو تمام قیمت اس کی ذاتی خریداری میں صرف ہوئی،او ریہ کفن اس کی طر ف سے بطور تبرع ہوگا بخلاف کہ جب عدد میں زیادتی کرے تو صرف زائد عدد کا ضامن ہوگا کیونکہ یہ زائد ممتاز ہے۔(ت)

واپسی کے یکوں اور قُلیوں کا کرایہ زید پر ہے۔یونہی گیا سے بانکی پور جانے میں جو یکہ اسٹیشن تك آیا اسٹیشن سے بانکی پور تك گیا یا قلی کو دیا ہو کہ یہ اس کا اپنا ذاتی سفر ہے سہسرام سے گیا تك جانا جبکہ موضع مقصود تك جانے میں بحرحال تھا اور اس تك وہ موضع مقصود کی نیت سے گیا اور ضرورت جومانع سفر وموجب رجو ع ہوئی صحیح ضرورت و مجبوری تھی تو اتنا کرایہ واپس نہ دے گا ریل،یکہ،قلی،کسی کا کہ یہاں تك ان کے اذن سے ان کے کام میں صرف ہوا۔اور اگر اپنا کوئی کام پیش آیا جو قطع سفر کے لئے عذر شرعی نہ ہوسکتا ہو اس کے لئے چھوڑ دیا تو اس کے مناسب کوئی جزئیہ اس وقت خیال میں نہیں اور ظاہریہ کہ اب بھی سہسرام سے گیا تك کا کرایہ واپس کرنا نہ ہوگا کہ جس وقت صرف ہوا جائز طور پر ہوا اور وہ اجیر نہ تھا کہ کام نہ ہونے سے اجرت نہ پائےکہ اتمام سفر اس پر واجب نہ تھا تو قطع جائز سے وہ صرف کو جائز واقع ہوا ناجائزو مضمون نہ ہوجائے گا،یکہ جس پر بلانے والا اجازت لینے گیا اور تارکہ اس نے دیا اگرچہ زید کے کہنے سے دیا،یہ زید پر نہیں،جتنا روپیہ واپس کرنا ہو اس کی فیس منی آرڈر اسی روپیہ سے دے کر وہ اس کے ہاتھ میں امانت ہے اور رد امانت کو مؤنت امین پر نہیں۔ عالمگیریہ میں ہے:

مؤنۃ رد الودیعۃ علی المالك لا علی المودع کذا فی السراجیۃ [2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

امانت واپس کرنے کا خرچہ مالك پر ہے نہ کہ مودع پر،سراجیہ میں یوں ہے۔والله تعالٰی اعلم۔(ت)

 


 

 



[1] العقود الدریۃ کتاب الوصایا باب الوصی ارگ بازار قندہار افغانستان ۲ /۳۲۷

[2] فتاوٰی ہندیہ کتاب الودیعۃ الباب العاشر نورانی کتب خانہ پشاور ۴ /۳۶۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن