دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

جاتاہوں تو ۹ بجے شب کو پہنچوں گا اس وقت میں تکان سفر کی وجہ سے آج تقریر نہ کرسکوں گا سوا اس کے کہ جو کچھ کہنا ہوکل کہوں مجھے ضرورت بانکی پور کی بھی ہے بہترہے کہ اس وقت ۷ بجے روانہ ہوجاؤں اور بانکی پور پہنچ کردن بھر ٹھہروں پھر شب کی گاڑی سے روانہ ہوکر صبح گریڈیہہ پہنچوں پھر خیال کیا کہ شب کی گاڑی سے روانگی میں وہاں ۵ بجے صبح کو گاڑی پہنچے گی وہ وقت تکلیف کا ہے لوگ اسٹیشن تك آئیں یانہ آئیں بہترہےکہ بانکی پور سے صبح کی گاڑی سے روانہ ہوں تاکہ وہاں ایك بچے پہنچتاہوں۔چنانچہ اسی مضمون کا تار ۱۲ کا وہاں دینے کو کہہ دیا کہ زید کل ایك بچے پہنچے گا اس کے بعد صبح ۷بجے زید بانکی پور روانہ ہوا(عہ عہ۱۵./)اس کو سفرخرچ دیا گیا اس کا مصم قصد تھا کہ حسب قراداد میں صبح کو ضرور روانہ ہوجاؤں گا مگر ایك ضرورت کی وجہ سے نہ جاسکا پھر بھی قصد کیا کہ ۱۰ بجے دن کو ایك گاڑی جاتی ہے اس سے جائیں جو وہاں ۸ بج کر ۲۴ منٹ کوپہنچے گی مگر جس کے یہاں جانا تھا نہ اس کا محلہ معلوم نہ نام ہی معلوم ہے۔تار کے اعتماد اور استقبال کے خیال پر زید نے یہ دریافت نہ کیا تھا،اب سخت پریشان ہوا کہ کیا کروں کہ اب آگے جانا مفت میں پریشانی اٹھانا ہے یا اگر منزل مقصود تك رسائی ہوگی تو تھکا ہوا ہوں تقریر نہ کرسکوں گا مفت میں بلانے والے کا روپیہ صرف کرنا ہے اسی ہیص بیص میں اس گاڑی کا وقت بھی نکل گیا اس لئے وہ واپس سہسرام آگیا اس(عہ عہ ۱۵./)میں سے(صہ ۲/)گیا سے بانکی پور اور بانکی پور سے سہسرام تك صرف ہوا اب سوال یہ ہے کہ صورت مسئولہ میں زید کو کس قدر روپیہ واپس کرنا ہوگا(لعہ ۱۳./)جو بچا ہے یاپورے(عہ عہ۱۵./)یا(عہ _۴ــ./)جس میں کل خرچ اجازت لینے والے کا یکہ وتار وٹکٹ تاسہسرام تاگیا وقلی کی اجرت ہے او رجو کچھ واپس دے گا اس کی فیس منی آرڈر کس پر ہے؟ بینوا توجروا

الجواب:

بانکی پور سے سہسرام تك واپسی میں جو صرف ہوا وہ ضرور ذمہ زید ہے کہ روپیہ اسے جس سفر کے لئے دیا گیا یہ وہ سفر نہیں بلکہ اس کا نقض ہے۔او رموضع مقصود کی راہ معہور میں اگر بانکی پور نہیں پڑتا بلکہ اس میں پھر اور صرف زائد ہے جسے زید نے گیا سے اپنی حاجت کے لئے اختیار کیا توقدر زیادت کا واپس دینا تو ہوگا ہی،اوراظہر یہ ہے کہ گیا سے بانکی پور تك کا کل کرایہ واپس دے کر یہ سفر اس کا اپنی غرض کے لئے تھا۔

ففی الدرالمختار من متفرقات البیوع المرأۃ اذا کفنت بلااذن الورثۃ

تو درمختارکے متفرقات البیوع میں ہے،بیوی نے ورثاء کی اجازت کے بغیر خاوند کو کفن دیا اور وہ

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن