دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

میں سے حسب ضرورت اپنی خرچ کرسکتاہے لیکن آئندہ ماہ میں یہ سب امانت مجھ کو واپس دینا ہوگی بکر نے وہ سب نوٹ اپنی جیب میں رکھ لئے حالانکہ سوائے اس امانت کے بکر کی جیب میں کچھ نوٹ یا نقدی بالکل نہیں تھی بکر بموجب اجازت زید کے ڈاکخانہ کو واسطے کرنے منی آرڈر اپنے مکان کو گیا اور اسی امانتی نوٹوں میں سے منی آرڈر اپنے مکان کو کیا،وہاں پر آدمیوں کا اژدحام زیادہ تھا یقینا کسی چور نے ایك نوٹ دس روپیہ والا جیب سے نکال کیا کیونکہ اسی وقت ڈاکخانہ پر ہی حساب کرنے سے معلوم ہوگیا کہ نوٹ چوری گیا،ایسی حالت میں بکر نوٹ مسروقہ کا تاوان کا ذمہ دار ہے یا نہیں؟ اور زید بکر سے لینے کا مستحق ہے یا نہیں؟ حالانکہ زید کو بھی یقین ہے کہ نوٹ ضرورچوری گیا۔

الجواب:

وہ روپیہ امانت تھا۔اور زید نے بکر کو وقت حاجت صرف کرنے کی اجازت دی تھی تو جس قدر کااس نے منی آرڈر اپنے گھر کو بھیجا وہ امانت سے نکل کر قرض ہوگیا اور جتنے نوٹ باقی رہے وہ بدستور امانت رہے ان میں سے جو نوٹ جاتا رہا اگر بکر کی بے احتیاطی سے گیا تو ضرور اس پر تاوان ہے ورنہ ہر گز نہیں۔

مسئلہ ۴۱:                                ۱۹ ربیع الاول شریف ۱۳۳۸ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زیدکو ایك ضرورت سے بانکی پور جانا ہے۔۹ ربیع الاول شریف کو گیا سے اس کے پاس ایك شخص آیا اور ایك خط دیا جس کا مضمون یہ ہے کہ گریڈیہہ میں ۱۰،اا ریبع الاول کو وعظ و میلاد کا جلسہ ہے،متعدد علماء کے پاس خطوط گئے ہیں مگر کسی کے آنے کی امید نہیں،آپ ضرور تشریف لائے ورنہ ہماری سخت ذلت ہوگی،زید نے عذر کیا کہ مجھے مجبوری ہے میں جس کا نوکر ہوں وہ یہاں نہیں ہیں بغیر ان کی اجازت کےمیں نہیں جاسکتا۔اس پر عمرو نے رائے دی کہ وہ تو کوئی دورجگہ نہیں ہے۔یہ صاحب وہاں جاکر اجازت لاسکتے ہیں۔چنانچہ وہ شخص وہاں گیا اور اجازت لے آیا۔(عہ/)وہاں جانے آنے کاکرایہ یکہ کا ہوا،اس کے بعد ۹ بجے شب کی گاڑی سے دونوں روانہ ہوکر گیا پہنچے(عہ۸/)سہسرام سے گیا تك کرایہ ہوا۔جب وہ شخص اجازت لینے کے لئے گیا تو زید نے ٹائم ٹیبل دیکھا معلوم ہوا کہ یہاں سے گریڈیہہ جانے کے لئے تین راستہ ہے۔ایك براہ کیول۔دوم براہ بانکی پور،سوم براہ آسنسول،زید نے خیال کیا کہ اچھاموقع ہے اسی ضمن میں بانکی پور ہوتے چلیں گے،گیا سے ۹ بجے دن کو ایك گاڑی چھوٹتی ہے جو براہ کیول ۸ بج کر ۴۴ منٹ شب کو گریڈیہہ پہنچتی ہے۔زید نے گیا میں یہ رائے قائم کی اگرا س گاڑی سے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن