30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۳۹: مرسلہ الف خاں صاحب مہتمم مدرسہ اسلامیہ سانگود ریاست کوٹہ راجپوتانہ ۲۶ صفر ۱۳۳۵ھ
روپیہ مدرسہ اسلامیہ کا اگر کسی مسلمان سیٹھ کے یہاں پر امانت اس کے کاغذات میں جمع کردیا جائے اور وہ رقم بشمول اس کے دیگر کے صرف میں آگئی مگر کاغذات میں امانت ہی جمع ہے اور جب اس کے محافظ اس رقم کو طلب کریں تو فورا دے سکتاہے تو ایسا استعمال رقم مذکورہ میں سیٹھ مذکور پر شریعت میں کوئی گناہ تو نہیں ہے یا کہ اس رقم کو وہ سیٹھ علیحدہ شمار کرکے رکھ چھوڑے۔بینوا توجروا
الجواب:
زر امانت میں اس کو تصرف حرام ہے۔یہ ان مواضع میں ہے جن میں دراہم ودنانیر متعین ہوتے ہیں اس کو جائز نہیں کہ اس روپے کے بدلے دوسرا روپیہ رکھ دے اگر چہ بعینہٖ ویسا ہی ہو اگر کرے گا امین نہ رہے گا اور تاوان دینا آئے گا والمسئلۃ منصوص علیہ فی الدرالمختار وکثیر من الاسفار(یہ مسئلہ درمختاراور بہت سی کتابوں میں منصوص ہے۔ت)مہتممان انجمن نے اگر صراحۃً بھی اجازت دے دی ہو کہ تم جب چاہنا صرف کرلینا پھر اس کا عوض دے دینا،جب بھی نہ سیٹھ کوتصرف جائز نہ مہتمموں کو اجازت دینے کی اجازت تو مہتمم مالك نہیں۔اور قرض تبرع ہے اور غیر مالك کو تبرع کااختیار نہیں،ہاں چندہ دہندہ اجازت دے جائیں تو حرج نہیں،اس حالت میں جب سیٹھ تصرف کرے گا روپیہ امانت سے نکل کر اس پر قرض ہوجائے گا جو عندالطلب دینا آئے گا اگرچہ کوئی میعاد مقرر کردی ہو۔
|
فان التاجیل فی القرض باطل کما فی الدرالمختار [1] وغیرہ۔ |
کیونکہ قرض میں ادائیگی کی مدت مقرر کرنا باطل ہے۔جیسا کہ درمختاروغیرہ میں ہے۔(ت) |
مسئلہ ۴۰:از جبلپور چھاؤنی مرسلہ عبدالوحید خان صاحب اسسٹنٹ ماسٹر اسکول لیس نائك نمبر ۳۴۳ پلاٹون نمبر ۸ کمپنی بی پلٹن(۲ /۹۱)۶ شعبان المعظم ۱۳۳۷ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے بکر کو چند قطعات نوٹ پانچ پانچ روپیہ کے اور دس دس روپیہ کے بطور امانت کے رکھنے کو دئے اور یہ بھی اجازت دے دی کہ تو اس امانت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع