30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
واﷲ سبحانہ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔ |
نہایہ منقول ہے کہ گھر میں امانت کی حفاظت کے لئے دوسرے کو مقرر کیا اور پھر امانت اس کے سپرد کرکے خود چلاگیا تو ضامن ہوگا اھ،والله سبحانہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔(ت) |
مسئلہ ۳۳: ۱۸ ربیع الثانی ۱۳۱۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے بتقریب نیاز جناب پیران پیر غوث الاعظم دستگیر علیہ السلام عمرو سے دیگ کرایہ پر لی۔وہ دیگ اسی شب کو زید کے مکان سے چوری ہوگئی،اب عمرو اس کی قیمت مانگتا ہے،بموجب حکم شرع شریف زید کو اس کی قیمت واجب الادا ہے یانہیں؟ زید نے چوری جانے کے دیگ کی اطلاع سرکارمیں کردی اور اس کی تحقیقات بھی ہوئی لیکن ابھی تك دیگ نہیں ملی،فقط
الجواب:
اگر زید نے دیگ حفاظت کے مکان میں رکھی ہے جہاں وہ اپنے برتن وغیرہ رکھتا ہے تو اس پر الزام نہیں اور اس سے تاوان لینا جرم ہے۔ہاں اگر بے خیالی بے پروائی کی ہو غیر محفوظ مکان میں رکھی باہر چھوڑی ہو،تو اس صورت میں زید کو ضرور اس کی قیمت دینی آئے گی،اور"علیہ السلام"لفظ بالاستقلال حضرات انبیائے کرام وملائکہ عظام علیہم الصلٰوۃ والسلام کے لئے خاص ہے ان کے غیر کے لئے استقلالًا جائز نہیں۔حضور پر نور سیدناغوث اعظم رضی الله تعالٰی عنہ کے لئے رضی الله تعالٰی عنہ کہنا چاہئے۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۳۴: از بدایوں مسئولہ سید حسین علی صاحب بدایونی ۱۵ شعبان ۱۳۳۰ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کچھ فقیر سیدحسین کا جمع کیا ہوا پاس حاجی ذاکر علی صاحب کے موجود ہے جو بغرض اخراجات حج بیت الله شریف وبصورت بقائے حیات بنا برخورد ونوش بھائی مولوی سید اشفاق علی حقیقی چچا اہلیہ سیدحسین مذکور بایں بیان جمع کیا گیا ہے کہ بھائی صاحب موصوف کو کسی قسم کی تاحیات تکلیف نہ ہو اگر ضرورت ہوگی تو میں سید حسین اور بھیجوں گا اور حسب بیان حاجی ذاکر علی صاحب کے سید حسین نے حاجی صاحب سے کہا کہ اگر خدا نخواستہ سید اشفاق علی ممدوح کاا نتقال ہوجائے اور زر مجتمعہ مذکور سے کچھ بچ رہے تو بچا ہوا روپیہ سید حسین مذکور کو دیا جائے،اس کے بعد سید اشفاق علی صاحب بہ ہمراہی حاجی ذاکر علی صاحب حج بیت الله شریف کو تشریف لے گئے اور تمامی اخراجات سید اشفاق علی صاحب موصوف کے حاجی ذاکر علی صاحب اسی رقم مجتمعہ سے کرتے رہے بقضائے الہٰی بعد ادائے حج شریف
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع