30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
صورت مستفسرہ میں زید پر ضمان لازم ہے کہ ضائع ہونا اس کی تقصیر سے ہے،
|
فی الہندیۃ رجل دفع الی دلال ثوبا لیبیعہ ثم قال الدلال نسیت ولا ادری فی ای حانوت وضعت یکون ضامنا کذا فی فتاوٰی قاضیخان ولو قال وضعت بین یدی فی داری ثم قمت ونسیتھا فضاعت ینظر ان کانت الودیعۃ مالا یحفظ فی عرصۃ الدار ولا تعد حرزالہ کصرۃ الدراہم و الذہب ونحوہما یضمن والا فلا کذا فی محیط السرخسی [1] اھ ملخصا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
ہندیہ میں ہے ایك شخص نے دلال کو فروخت کرنے کے لئے کپڑا دیابعدمیں دلال نے کہہ دیا کہ میں بھول گیا مجھے یادنہیں کہ میں نے وہ کپڑا کس دکان میں رکھا ہے تودلال ضامن ہوگا،فتاوٰی قاضی خاں میں یونہی ہے،اور اگر دلال نے یوں کہا کہ میں نے کپڑا اپنے گھر اپنی نگرانی میں رکھا پھر میں چلا گیا اور بھول گیا تو ضائع ہوگیا تو غور کیا جائے گا کہ وہ امانت ایسی ہے جس کی حفاظت کہا جاسکتاہے،مثلا دراہم کی تھیلی اور سونے اور اس کی مثل چیز،تو ضامن ہوگا ورنہ نہیں،جیسا کہ محیط سرخسی میں ہے،اھ ملخصا،والله تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ۳۰: از کمپ بریلی لال کرتی مرسلہ شیخ کریم بخش صاحب ۸ رمضان ۱۳۱۳ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے ایك نوٹ بکر کو اس غرض سے دیا کہ اس کا روپیہ اپنے آقا کی دکان سے لے کر بھیج دینا اور بکر سے کوئی اُجرت کسی قسم کی نہیں ٹھہری تھی اور وہ نوٹ راستہ میں گر کر گم گیا ہے تو روپیہ اس کا بکر کے ذمہ ہوگا یا نہیں؟ اور نیز آقا سے اس کا تعلق ہے یا نہیں؟ فقط
الجواب:
آقا سے اس کا کچھ تعلق نہیں،نہ بکر پرتاوان آسکتاہے جبکہ اس نے اپنی بے احتیاطی سے نہ گمایا ہو کما ھو معلوم من حکم الامین (جیسا کہ امین کے حکم سے معلوم ہے۔ت)والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۳۱: مسئولہ کرامت خاں بریلی غرہ محرم الحرام ۱۳۱۸ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص نے زید سے کچھ زیور عاریت لئے اور وہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع