30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وذالك بالاجماع وانما النزاع فی خلاف الجنس کما فی الدرالمختار[1]وغیرہ۔ |
یہ بالاجماع ہے اور اختلاف صرف جنس کے خلاف میں ہے جیسا کہ درمختا روغیرہ میں ہے۔(ت) |
رہا عنایت الله کا مطالبہ،اگر نیاز احمد نے یعقوب خاں کو خود روپے نہ دئے بلکہ یعقوب خاں نے بالجبر چھین لئے تونیاز احمد سے مطالبہ نہیں یعقوب خان سے ہے فانہ امین ولا ضمان علی الامین الا بالتعدی ولا تعدی من المقہور المغلوب(کیونکہ یہ امین ہے اور امین پر ضمان نہیں ہوتا ماسوائے تعدی کے جبکہ مجبور ومغلوب تعدی کرنے والا نہیں ہوتا۔ت)اور اگر یعقوب خاں کے مانگنے پر یا زبانی اصرار پر دے دئے اگر چہ کتناہی اصرار کیا ہو یا یعقوب خاں نے چھیننے چاہے یہ اگر چاہتا تو بچا لیتا مگر نہ بچائے بلکہ دے دئے تو نیاز احمد ویعقوب خاں دونوں ضامن ہیں عنایت الله جس سے چاہے مطالبہ کرے فان الثانی غاصب بالاخذ والاول بالدفع وترك الحفظ(کیونکہ دوسرا لینے کی بناء پر غاصب اور پہلو دینے اور حفاظت نہ کرنے پر۔ت) والله تعالی اعلم۔
مسئلہ ۲۹: از کٹھور ضلع سورت اسٹیشن سائن مرسلہ مولوی عبدالحق صاحب ۱۴ ربیع الآخر ۱۳۱۲ھ
ماقولکم دام فضلکم ایھا العلماء العظام والفقہاء الکرام زادکم اﷲ تعالٰی تعظیما و تکریما لدیہ(اے علماء کرام اور فقہاء عظام! الله تعالٰی آپ کو اپنے دربار میں زیادہ تعظیم وتکریم دے،آپ کا کیا ارشاد ہے۔ت)اس صورت میں کہ مثلا ''زید کو ہندہ نے پانچ گنی فروخت کرنے کو دیں،زید نے وہ گنی لے کر اپنے پیسے کی تھیلی میں کہ چہار آنیاں اور دو آنیاں جس میں رکھی تھیں کپڑے میں باندھ کر رکھ دئے اور ہنوز ان گنیوں کو فروخت کرنے کی نوبت نہ آئی تھی کہ زید مذکور کہتاہے کہ ایك شخص کو روپیہ دینے کو تھیلی مذکو رمیں نے صندوق سے نکال کر بالکل خالی کردی اور اُلٹ دی اورشخص مذکور کو روپیہ دے کر اس خالی تھیلی کو اسی صندوق میں ڈال دیا اور صندوق کو بند کرکے میں دوسرے کام میں مشغول ہوگیا اور ان گنیوں کا میں نے کچھ خیال نہ کیا،اور میں باہر صندوق کے ان کو بھول گیا۔جب بعد چند روز کے ہندہ مجھ سے وہ گنیاں یا اس کے روپے طلب کرنے کو آئی تو میں نے تلاش گنیوں کی کی لیکن اب وہ گنیاں مجھے نہیں پاتی ہیں،اور مجھے نہیں یاد ہے کہ وہ گنیاں باہر رہ گئیں یا او رکوئی اٹھا لے گیا یا میرے کم خیالی سے اس روپیہ طلب کرنے والے کو دے دی،یہ مقولہ زید مذکور وکیل کا ہے،لہذا صورت مذکورہ مسئولۃ الصدر میں گنیاں مؤکلہ ہندہ مذکورہ کی جائینگی یا وکیل زید مذکور کے ذمہ ضمانت دینی لازم آئے گی،بینوا بیانا شافیا توجروا اجرکم الله اجراوافیا(شافی بیان فرماؤ،اپنا اجر کامل الله تعالٰی سے پاؤ۔ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع