30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۲۸: ۲۶ محرم الحرام ۱۳۱۲ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ محمد یعقوب خاں کے مبلغ چھ۶ روپے نیاز احمد کے ذمہ عرصہ کے چاہئے تھے،نیاز احمد کے پاس یعقوب خاں نے مبلغ بیس روپے دیکھ کر مبلغ چھ روپے اپنے لے لئے،نیاز احمد نے کہا کہ یہ روپے میرے نہیں ہیں عنایت الله کے ہیں،یہ کہنا نیاز احمد کا یعقوب خاں نے کچھ نہ سنا،روپے اپنے لے لئے،پھر عنایت الله یعقوب خان کے پاس آئے کہ روپے میرے تھے واپس کردو،یعقوب خان نے جواب دیا کہ میں نے نیاز احمد سے روپے لئے ہیں تم نیاز احمد سے طلب کرو مجھ سے کیا واسطہ،پس موافق شرع شریف کے یعقوب خاں کو روپے لینا جائز ہوئے یانہیں اور عنایت الله اپنے روپے کا نیاز احمد سے تقاضا کرے یا یعقوب خان سے؟ بینوا توجروا۔
الجواب:
اگر یعقوب خاں کو معلوم تھا یاثابت ہوگیا تھا کہ فی الواقع یہ روپے نیاز احمد کے نہیں دوسرے شخص کے ہیں،تو لینا ناجائز وگناہ ہوا، ورنہ قبضہ دلیل ملك ہے،اور دائن جب مدیون کا مال اپنے حق کی جنس سے پائے او روہ دین از قبیل قرض یا معجل یا اجل گزشتہ ہو تو ہرطرح لے لینے کا اختیار رکھتاہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع