دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

رجع فی مال المضاربۃ بذٰلك ویبدأ براس المال ثم یثنی بالنفقۃ ثم یثلث بالربح وان ھلك مال المضاربۃ لم یرجع علی رب المال بشیئ کذا فی الذخیرۃ [1]۔

مضاربت کے مال سے وصول کرے گا یہ مجرائی اولا راس المال سے پھر ثانیا نفقہ سے اور پھر ثالثا نفع سے ہوگی اور اگر مضاربت کا تمام مال ہلاك ہوجائے تو مضارب کچھ بھی رب المال سے وصول نہ کرسکے گا،ذخیرہ میں یوں ہے۔(ت)

(۴)رقم خاص جو سفر خرچ کے لئے اسی عقد مضاربت کی بناء پر دی وہ مضاربت ہی میں شامل ہے،ہاں اگر جدا رقم دے کر تصریح کردی کہ میں تیرا سفر خرچ تبرعا اپنے پاس سے دیتاہوں،جو کچھ راس المال پر بڑھے گا وہ تمام وکمال نفع سمجھا جائے گا اور تو اس سے جدا پائے گا تو یہ اس کا احسان ہے اسے اختیار ہے پھر اگروہ منع کردے تو اس پر جبر نہیں مَا عَلَی اَلْمُحْسِنِیْنَ منْ سَبِیْلٍ۔

(۵)مقید کو ہر وقت مطلق کرسکتاہے کہ منع رب المال ہی کے حق کے لئے تھا،صاحب حق کو اپنے حق سے درگزر کرنے کا اختیار ہے،

یاحق یاصاحب کل حق بغناك وفقرنا تجاوز عمالك من الحقوق علینا و بکرمك تحمل عناما لعبید فانك اکرم الاکرمین وصلی اﷲ تعالٰی علٰی اکرم الخلق محمد واٰلہ الکرماء اجمعین اٰمین و الحمد ﷲ رب العالمین،واﷲ تعالٰی اعلم۔

یاذات حق،اے ہر حق کے مالک،اپنے غنا اور ہمارے فقرکے وسیلہ سے ہمارے ذمہ جو بھی تیرے حقوق ہیں معاف فرما، اوراپنے کرم کے ذریعہ اپنے بندوں کے حقوق کو ہم سے ختم فرما،کیونکہ تو تمام کریموں سے بڑا کریم ہے اور الله تعالٰی کی رحمتیں مخلوق کے بڑے کریم محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم پر اور ان کی کرم والی سب آل پر،آمین،الحمد لله رب العلمین، والله تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ۲۵:                               از الہ آباد محلہ حمام حکیم سید قنبر علی صاحب                                ۲۱ ربیع الآخر ۱۳۳۶ھ

زید نے خالد کو جو کہ سوداگر ہے پانچ سو روپے بدیں معاہدہ قرض دیا کہ اس پانسو روپے سے خالد جو کاروبار تجارت مناسب جانے کرے اور جو منافعہ تجارت ہو اس مں سے صرف ایك آنہ فی روپیہ زید کو دے باقی کل رقم منافع خالد اپنے حق المحنت میں لے اور جو نقصان تجارت میں ہو اس میں بعد فہمید وحساب وکتاب زید صرف فی روپیہ کے حساب سے اصل میں مجرا دے گا،باقی کل تاوان خالد ادا کرے گا،


 

 



[1] فتاوٰی ہندیۃ کتاب المضاربۃ الباب الثانی عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۴ /۳۱۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن