دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

فیملکھما [1](ملخصا)

اورا دھار دینے کا مجاز نہ ہوگا کیونکہ یہ دونوں عمل تجار کا طریقہ نہیں تودی ہوئی تعمیم میں یہ چیزیں شامل نہ ہوں گی جب تك مالك ان دونوں کی تصریح نہ کردے۔اگر ان کی تصریح کردی تو ان کا مجاز بنے گا(ملخصا)۔(ت)

مضاربۃ صحیحہ میں جبکہ مضارب مال مضاربت لے کر بغرض مضاربت سفر کرے اگرچہ ایك ہی دن کا سفر ہو تو ایام سفر کا نفقہ،کھانا۔پینا۔پہننا،سواری،بچھونا،تکیہ،تیل،بتی،کپڑوں کی دھلائی،خط بنوائی،خدمت گزاری کی اُجرت،سواری کا دانہ، چارہ، سرا کی کوٹھری،چارپائی کا کرایہ،اور ان کے مثل ہر معمولی ودوامی حاجت حسب عادت تجار بقدر معروف مضارب پر ہوگی یہ خرچ مال پر ڈالا جائیگا جو اسے مجرا دے کر بچا وہ نفع سمجھا جائے گا اور اگر نفع نہ ہوا تو یہ خرچ اصل مال پر پڑے گا اور مضارب اس کا کچھ عوض نہ دے گا۔درمختار میں ہے:

واذا سافرولو یومًا فطعامہ وشرابہ و کسوتہ ورکوبہ ولوبکراء وکل مایحتاج فی عادۃ التجار بالمعروف فی مالہا لو صحیحۃ لا فاسدۃ لانہ اجیرفلا نفقۃ لہ وان عمل فی المصر فنفقتہ فی مالہ کدوائہ علی الظاہرا مااذا نوی الاقامۃ بمصر ولم یتخذہ دارافلہ النفقۃ ابن عــــــہ ملك ویاخذ المالك قدر ماانفقہ المضارب من راس المال ان کان ثمہ ربح فلا شیئ علی المضارب [2](ملخصا)

جب مضارب سفر کرے خواہ ایك دن کا ہو تو خوراک،شراب، لباس،سواری جب کرایہ کی ہو،اورتمام اخراجات جو تجار کی عادت معروفہ ہوں وہ سب مضاربت کے مال سے ہوں گے بشرطیکہ مضاربت صحیح ہو فاسد نہ ہو کیونکہ فاسد ہو تو مضارب اجیر ہے نفقہ کا مستحق نہ ہوگا،اور اگر وہاں شہر میں ہی کام کیا تو اپنے مال سے نفقہ برداشت کریگا جیسا کہ علاج کی صوت میں ظاہر قول کی بناء پر خود کرے گا۔اور سفر کے دوران کسی شہر میں اقامت کی نیت کی لیکن مستقل وطن نہ بنایا تب بھی نفقہ مضاربہ پر ہوگا(ابن ملک)اور اگر مضاربت میں نفع حاصل ہوا اور مضارب نے راس المال(اصل مال)سے نفقہ کیا تو مالك اتنا خرچہ نفع سے وصول کرلے گا تو مضارب کے ذمہ کچھ نہ آئے گا۔ملخصا(ت)

 

عــــــہ:لعل المراد منہ عبداللطیف ابن عبدالعزیز الشہیر بابن ملک۔


 

 



[1] درمختار کتاب المضاربۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۱۴۷

[2] درمختار فصل فی المتفرقات مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۱۵۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن